اپوزیشن گروپ کا2023 آخری الیکشن ثابت ہوگا: فواد چوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپوزیشن کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی ،مسلم لیگ ن اور زرداری گروپ کیلئے سال 2023 کا انتخاب آخری ثابت ہوگا۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی سے ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ توں شاکرآپ سیاناایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ، پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھرشکست ہوئی ، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہرہوں گے، ن لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔

توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے

گذشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دی تھی۔بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں ‏‏168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار

?️ 8 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید  بارش اور برفباری سے  مری میں پیش آنے سانحے

مریم نواز کی تقریروں سے مسلم لیگ ن کو نقصان ہو رہا ہے:رانا تنویر

?️ 20 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا

صدر رئیسی کی شہادت، پاک ایران تعلقات کا مستقبل؟

?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین

enter

?️ 18 اپریل 2023test Short Link Copied

سیاسی کشیدگی اور اپوزیشن کے مارچ کے درمیان پاک فوج کے نئے کمانڈر کی تقرری

?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:پاکستان کے اقتدار کی ایک شاخ سمجھنے والی فوج کے نئے

بھارتی حکام نے شہید حریت رہنما اشرف صحرائی کے دونوں بیٹوں پر کالا قانون نافذ کردیا

?️ 18 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں شہید حریت رہنما

پاکستان کے مفاد میں جو نہیں ہوگا وہ نہیں کریں گے: معید یوسف

?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی

روسی فوج کے سلسلے میں برطانوی اور امریکی جاسوسی کا انکشاف

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: ایک امریکی نجی کمپنی کی جانب سے برطانوی انٹیلی جنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے