🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔اپوزیشن ڈاکوؤں کا ٹولہ، چوروں کا گلدستہ، ڈاکوؤں کا پلندہ میرے خلاف جتنی بھی کوشش اور پلاننگ کرلے، ان کو این آر او ملنے والا نہیں۔
عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپث مافیا کہتا ہے کہ این آر او نہیں دوگے تو حکومت گرادیں گے مگر میں کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھوں گا۔
قانون کی حکمرانی کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک قانون کی حکمرانی سے ملک ترقی کرتا ہے جبکہ قانونی کی حکمرانی نہ ہونے سے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد دو اصولوں پر رکھی گئی تھی، جن میں سے ایک اصول قانون کی حکرانی تھا، جب غریب و امیر کے لیے الگ الگ قانون ہو تو اس سے ملک تباہ ہوجاتا ہے، ہمارے نبی ﷺ نے کہا تھا کہ اگر میری بیٹی بھی جرم کرےگی تو میں سزا دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دوسرا اصول امر بالمعورف و نہی عن المنکر تھا، یعنی نیکی کا حکم اور برانی سے روکنا تھا، اس اصول کے تحت آپ اچھائی کے حق میں اور برائی کے خلاف جہاد کرتے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی بہت مشکل ہے، ہمارے ملک میں طاقتور قانون کی حکمرانی نہیں چاہتا، وہ این آر او مانگتا ہے، وہ بلیک میل کرتا ہے، دھمکی دیتا ہے کہ اگر میرے جرم پر سزا دینے کی کوشش کی تو میں حکومت گرادوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب ملکوں میں غربت کی وجہ وسائل کی کمی نہیں ہے بلکہ غربت اور پسماندگی کی وجہ اصل وجہ وہاں قانون کی حکمرانی نہ ہونا ہے، غربت کی وجہ طاقتور کی چوری ہے، غریب چوری کرتا ہے تو جیل جاتا ہے جبکہ طاقتور چور لندن میں محلات بناتا ہے۔
چین کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی کی وجہ یہ ہے کہ اس سے گزشتہ چند برس کے دوران 400 سے زیادہ کرپٹ وزرا کو جیلوں میں ڈالا، امریکا میں کہا جاتا ہے آپ چوری کرکے کچھ دور بھاگ ضرور سکتے ہیں مگر آپ زیادہ دیر بچ نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپث مافیا کہتا ہے کہ این آر او نہیں دوگے تو حکومت گرادیں گے مگر میں کرپشن کے خلاف جہاد جاری رکھوں گا۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ڈاکوؤں کا ٹولہ، چوروں کا گلدستہ، ڈاکوؤں کا پلندہ میرے خلاف کتنی بھی کوشش اور پلاننگ کرلیں، میں ان کو این آر او نہیں دوںگا، میں ان کے مقابلے کے لیے تیار ہوں اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ورارثت کا قانون تو بنادیا مگر ہمیں قانون پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قانون کی حکمرانی اور اس پر عملدرآمد کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کروں، میری کامیابیوں کے پیھچے میری والدہ کا ہاتھ ہے، وہ پڑھی لکھی خاتون تھیں، انہوں نے مجھے پڑھنے لکھنے کی جانب مائل کیا، جب تک ہم اپنی خواتین کو تعلیم نہیں دیں گے اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا،عورتوں کی تعلیم پر زور دینے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے احساس پروگرام کے تحت 98 فیصد فنڈز خواتین کو جاری کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں دیے جانے والے وظائف کا زیادہ حصہ بچیوں کی تعلیم کے لیے دیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ روسی گیس کے متبادل کو بڑھانے کی کوشش میں
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو دیر گئے کہا کہ واشنگٹن توانائی
ستمبر
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے: صہیونی میڈیا
🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کار زیوی بریل نے عرب ممالک کے
مئی
ایران امریکہ مذاکرات؛ 4 چیزوں پر ٹرمپ کا اتفاق
🗓️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عمان میں اسرائیلی وزیر
اپریل
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری
مشرق وسطی کا کینسر
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
اگست
حماس کا سینیئر صہیونی کمانڈر کے زخمی ہونے پر رد عمل
🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے آج جمعرات کو مغربی
جون
عراقی قبائل کا سعودی سرمایہ کاری کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ المثنی میں اس ملک کے قبائل نے السماوا
مارچ
پاکستان بار کونسل کی عدالت عظمیٰ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں
مارچ