?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک نے پہیہ جام کی کال مسترد کردی، ہمارا ملک ہڑتال جیسی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، آج اتوار کے روز بھی شہریوں نے دکانیں کھولی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 2022 میں فلڈ آیا، اس سے بھی ہم نکل آئے، ماضی میں کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس طرح کی تقریبات شہرمیں ہوسکیں گی، صرف یہ پیغام دینے لے لیے کہ ایسی ایکٹیوٹیز کا پاکستان متحمل نہیں ہے ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جماعتوں کو کہوں گا آگے کی طرف دیکھیں، پی پی نے 2007 میں اپنی لیڈر کو شہید ہوتے دیکھا لیکن ہم اُس وقت سے بھی نکل آئے، صدر پاکستان نے اس وقت بھی کہا تھا کہ ہمیں پاکستان چاہیے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ انڈسٹریز اپنی ٹریڈ کو روکنے کی کوشش کریں گے تو یہ اچھی بات نہیں، احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں، جمہوریت کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، چیلنجز کے باوجود کراچی آگے بڑھ رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آتشزدگی جیسے سانحات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت متاثرین کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے عمارتوں کا سروے کرایا ہے، کے فور کی شروعات 10 سے 11 سال پہلے ہوئی تھی، کے فور پر میں کسی اور کو نہیں اپنے آپ کو الزام دیتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
آزادکشمیر کابینہ تشکیل ، 18 وزرا نے حلف اٹھا لیا
?️ 19 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے
نومبر
پنجاب کے وزیر اعلی کے آفس کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی
?️ 23 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر جیل خا نہ جات و ترجمان پنجاب
ستمبر
یمن کے بچوں کے لیے سزائے موت کا حکم دنے والا بن سلمان
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی نے آل سعود کی
مارچ
حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے لیے فوج تعینات کردی
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے
نومبر
پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز
نومبر
جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا
?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم
مئی
ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس
جون
20 سال پرانے زخم پر امریکی نمک
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، کردستان ریجن کے وزیر اعظم کی واشنگٹن کی حالیہ
جون