اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن 23 مارچ کو خود بھی خراب ہوں گی اور مجھے بھی مجبور کریں گے، ہر جماعت چاہتی ہے کہ سر پر اسٹیبلشمنٹ ہاتھ رکھے، اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردے گا، منی بجٹ پاس ہونے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کی بجائے 30 مارچ کو احتجاج کرے،23 مارچ کو خود بھی خراب ہوں گے اور مجھے بھی مجبور کریں گے، اپنے فیصلے پرنظر ثانی کرے، 23 مارچ کو بڑے بڑے مہمان آرہے ہیں، پہلی دفعہ رافیل کے توڑ میں جے ایس 10 فلائنگ پریڈ کرے گا، افواج عظیم ہیں ، اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، پانچواں سال قومی الیکشن کا ہوگا، ایک سال تو پرانی ناراضگیاں دور کرنے میں لگ جاتے ہیں، اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں، جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے، عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے، کوئی کہتا ہے نوازشریف آرہا ہے کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، یہاں سے ہی گئے ہیں، یہی آنا ہے، تین لوگ یہاں ہیں سیاسی تابوت کو اٹھانے کے چار پائے چاہیے ہوتے ہیں، شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کو اپنی جیب سے ٹکٹ دیتا ہوں، انہوں نے آنا ہے تو آئیں ان کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ستمبر
نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے: فواد چوہدری
ستمبر
الاقصیٰ طوفان کے صہیونیت کے ماتھے پر چار بڑے کلنک
جون
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری
جنوری
ترک پولیس نے امریکہ کے خلاف مظاہرین کو کیا گرفتار
نومبر
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر
فروری
کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔
جولائی
شہباز گل نے پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے
اگست