?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرض سے مستفید ہونے والے افراد کے لیے سہولیات میں مزید اضافہ کر دیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں پروگرام ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس اخوت، این ایس آر پی اور دیگر مائیکروفنانس اداروں کی جانب سے عملی تجاویز پیش کی گئیں جبکہ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے رعایت کے اطلاق کے لیے ایس او پیز جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
اجلاس میں سفارش کی گئی کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے بلاسود قرض کی جلد واپسی پر مستفید افراد کو 20 فیصد تک رعایت دی جائے، دورانِ قرض مدت وفات کی صورت میں قرض معاف کرنے اور معذور ہونے کی صورت میں بھی رعایت دینے کی تجویز شامل ہے۔
ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قرض کی واپسی میں مزید آسانیاں پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ رعایت کا اطلاق 10 سالہ قرض کو 3 سے 6 سال میں واپس کرنے کی صورت میں ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کو 10 سال کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کیا جاتا ہے تاہم مجوزہ ایس او پیز جلد صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رعایت دینے کا مقصد مستفید شہریوں کے لیے مزید سہولت پیدا کرنا ہے جبکہ وقت سے پہلے واپس آنے والی رقم سے مزید افراد کو گھر بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے بچنے کے لیے راہِ فرار تلاش کر رہے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: مصنف اوزی رابی کا ماننا ہے کہ ایران اُس تنگ صورتحال
جون
امریکی سفیر کے ٹیل ایویو سے قاہرہ روانہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی سفیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں، مائیک ہاکابی، نے ٹیل ایویو
ستمبر
ہسپتال میدان جنگ نہیں ہیں : اقوام متحدہ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
نومبر
بھارتی حکومت کی جانب سے کیا گیا 5 اگست 2019 کا فیصلہ قوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے
?️ 4 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے
اگست
امریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ تجارت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: ماسکو
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے آج بدھ
مئی
ایران اور پاکستان کے تعلقات کیسے ہیں؟
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر داخلہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے
جنوری
سول و عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کےخلاف جنگ ہیں، وزیر دفاع
?️ 19 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
مئی
غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس
اکتوبر