?️
کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہر قائد کی بڑی شاہرائیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں، باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال ہو گئے ہیں اس عہدے پر آئے ہوئے، پچھلے سال کی عید الاضحی آپ کو شاید یاد ہو، ماضی میں آلائشیں کئی کئی دنوں تک سڑکوں پر پڑی رہتی تھیں، آج عید الاضحی کا دوسرا دن ہے کراچی کے تمام ٹاؤنزمیں ہم صفائی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کا مقصد کھالیں اکٹھی کرنا ہے اور وہ کررہے ہیں ، علی حور سیدی کی بات پر اتفاق کرتا ہوں مجھے چونا لگانا نہیں آتا، نظام میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ نظام میں مزید بہتری ہو۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نےبلاتفریق کلیکشن پوائنٹس بنائے، مشینری کوتعینات کیا ، ٹارگٹ یہ ہے تین روز میں متحرک رہنا ہے،ہم نے شہریوں کی پریشانیوں کو حل کرنا ہے، شہری 1128 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہر قائد کی بڑی شاہرائیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے ، برنس روڈ سے آغاز کر دیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک باد کے پوسٹر لگا دیئے گئے
?️ 22 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم پاکستان مبارک
مارچ
ٹرمپ امریکی عوام کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے: ہلیری کلنٹن
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی ایک
دسمبر
10 سے 15 دن ہوں گی عیدالفطر کی چھٹیان
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
اپریل
’دغا باز دل‘ کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی
?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی
اپریل
اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار
?️ 24 اکتوبر 2025اسرائیل ایران پر الزام تراشی بند کرے:عرب تجزیہ کار معروف عرب تجزیہ
اکتوبر
متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل
?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے
دسمبر
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی
اپریل
القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار، الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت قرار دے دیا
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان
مئی