آرمی چیف 4 روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں، آئی ایس پی آر

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر 4 روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جس کا مقصد ہمسایہ ملک کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) دو طرفہ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لیے چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔‘

ریڈیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا چوتھا بیرون ملک کا دورہ ہے۔

اس سے قبل رواں سال کے اوائل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک ہفتہ طویل سرکاری دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاستوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

دورے کے دوران حکام نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ بعد ازاں فروری میں آرمی چیف نے دفاع سے متعلق امور پر ملاقاتوں کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی جو ایک ایگزیکٹو ایجنسی ہے جسے یوکے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے حکومتوں کے درمیان کھلے مکالمے کو فروغ دینے کے لیے بنایا تھا۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف انتخابات میں ’گڑبڑ‘ کرنے کیلئے انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، بلاول بھٹو

🗓️ 5 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی)

نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے

یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل

🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:    ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ

قحطی؛ یمنی عوام کے خلاف سعودی ہتھیار

🗓️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:    جنگ کے تقریباً پانچ سال بعد یمن  کے لاکھوں

نئے میزائل کی رونمائی ایران کی قوت مدافعت کا حصہ ہے:صیہونی میڈیا

🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا

کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟

🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان

فلسطینی گروہوں کا اتحاد صیہونی دشمن پر فتح کی کلید ہے:ایرانی صدر

🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے تمام فلسطینی گروہوں اور دھاروں کے اتحاد و

افغان لڑکیوں کے قتل کی مذمت

🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:    گزشتہ دنوں جب ایران کے مختلف شہروں میں مہسا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے