?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے وہ لوگ جو آئین تسلیم نہیں کرتے ان سے جنگ جاری رہے گی، جو آئین کو تسلیم کرتے ہیں انہیں موقع دیں گے، تحریک طالبان سے مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان نے بہت اچھے انداز سے لڑی اور ہم کامیاب بھی رہے۔ ٹی ٹی پی کے جو لوگ آئین تسلیم نہیں کرتے اُن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔
سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس سے کہا کہ بتائیں ایف آئی آر سے متعلق کیا کرنا ہے، سپریم کورٹ کا جو آرڈر آیا ہے اس میں ایف آئی آر سے متعلق کچھ نہیں لکھا۔فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو طلب کیے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کوکیوں طلب کیا گیا ، اس کی سمجھ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ شہدا کے والدین کو تسلی دینے کے لیے وزیراعظم کو طلب کیا گیا ہو۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت کہتی ہے کہ ٹی ٹی پی کےکچھ لوگ پاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں، جو آئین کو تسلم کر کے پاکستان میں زندگیاں بسر کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ جو آئین کو تسلیم کرتے ہیں انہیں موقع دیں گے، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات آئین وقانون کےمطابق ہی ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
مقدسات کی توہین کا مغرب کا آلہ کار ہے:عطوان
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے
جولائی
صحت کے نظام پر جرمن شہریوں کے اعتماد میں نمایاں کمی
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً
مارچ
پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
مئی
حزب اللہ کیسے اسرائیل صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ
اگست
کوئی بھی ملک قانون پر عملدرآمد کے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتا: وزیراعظم
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون
جنوری
برکس کثیر قطبی دنیا کے عناصر میں سے ایک
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اٹلی کے شہر میلان میں کیتھولک یونیورسٹی آف سیکرڈ ہارٹ
ستمبر
فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمت ایک اسٹریٹجک آپشن ہے: حماس
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ہفتہ کو شیخ
مارچ