?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مانیٹری فنڈ اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے جہاں آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آج امریکا میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتونیت سایح سے ملاقات کی، ملاقات میں اسحٰق ڈار نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
دوران ملاقات حکومت پاکستان کی ملکی معیشت کو استحکام بنانے کے حوالے سے پائیدار پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، عالمی مالیاتی ادارے کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے حکومت پاکستان کی پالیسی کو سراہا اور مستقبل میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسحٰق ڈار نے پاکستان کے سماجی اقتصادی ترقی کے حوالے سے مسلسل تعاون پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے بعد عالمی بینک کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی مدد کا بھی شکریہ ادا کیا، عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سماجی اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مستقبل میں بھی عالمی بینک حکومت پاکستان سے تعاون کرتا رہے گا۔
اس کے علاوہ وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے بھی ملاقات ہوئی، اسحٰق ڈار نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے دوران مارٹن ریزر کے دورہ پاکستان کو سراہا۔
عالمی بینک کے نائب صدرنے دورہ پاکستان کے دوران سیلاب سے تباہ کاریوں کے نقصانات کا اندازہ لگانے میں مدد کی اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں سیلاب اور تباہ کاریوں کے بعد اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے مدد کرتے رہیں گے۔
اسحٰق ڈار کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجیسر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں انہوں نے اسلامی بینک کے صدر کا پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
محمد سلیمان نے کئی دہائیوں سے پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان مضبوط تعلق کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی سیلاب زدگان کو امداد کی فراہمی اور معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کوشش کو بھی سراہا۔
اسحٰق ڈار نے جرمن ملٹی نیشنل بینک اور جے پی مورگن کے ساتھ ملاقات میں ملکی معیشت کو مستحکم اور سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کی حکومتی پالیسی کی وضاحت کی۔
انہوں یقین دہانی کروائی کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔
امریکا میں عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد نے ریٹنگ ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی اور دیگر تقریبات میں بھی حصہ لیا۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک 2022 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر قیادت پاکستان کا وفد امریکا میں موجود ہے۔
وفد میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوس پاشا، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ حامد یاقوب شیخ، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور ایڈینشنل سیکریٹری اقتصادی ڈویژن علی طاہر شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایرانی سائبر طاقت سے صیہونی سائبر ایجنسی پریشان
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:گیبی پارٹنوئی نے تل ابیب یونیورسٹی میں انٹرنیٹ ویک کے موقع
جون
ٹرمپ کا امریکہ میں معاشی تبدیلیاں لانے کا دعوی
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دورِ
دسمبر
عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب
ستمبر
کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان
?️ 15 اگست 2025کرانہ باختری کے بارے میں اسرائیلی وزیر کا بڑا بیان صہیونی حکومت
اگست
امریکہ کے افغانستان پر حملہ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم کے سیاسی نائب مولوی عبدالکبیر نے کہا
جولائی
بلومبرگ: خلیج فارس کے عرب ممالک ٹرمپ سے مایوس
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: امریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور رژیم اسرائیل کے ایران
مارچ
وزیر خزانہ کی زیرِصدارت اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز کی تشکیلِ نو، تقرریوں کی منظوری
?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ
دسمبر
فلسطین کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ اردن ہوگا: حماس کا انتباہ
?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں: حماس کے رہنما ارشد حماس نے خبردار کیا ہے کہ
فروری