?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے محدود اسٹاک کے بارے میں میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طلب کو پورا کرنے کے لیے ملک میں کافی اسٹاک دستیاب ہے۔
ترجمان اوگرا نے ایک بیان میں کہا کہ ’میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر محدود رہ گئے ہیں جو کہ درست نہیں ہے‘۔
اوگرا کی تردید آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس زیدی کی جانب سے چیئرمین اوگرا کو لکھے گئے خط کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے ردعمل میں سامنے آئی ہے۔
مذکورہ خط میں انہوں نے ناکافی درآمدات اور مقامی سطح پر محدود اسٹاک دستیاب ہونے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں مطلوبہ مصنوعات کی عدم دستیابی کے چیلنج سے خبردار کیا تھا۔
خط میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں محدود دستیابی اور بہت زیادہ پریمیم کی وجہ سے نومبر میں ڈیزل کی درآمد مشکل ہو سکتی ہے، اب تک صرف پی ایس او نے 2 لاکھ 20 ہزار ایم ٹی اور 10 ہزار ایم ٹی کے ’لے کینز‘ بذریعہ فلو پٹرولیم بُک کیے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک ’لے کین‘ سے مراد وہ مدت ہے جس کے دوران ایک کارگو جہاز کو متعلقہ بندرگاہ پر پہنچ جانا چاہیے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ’یہ بات تشویشناک ہے کہ متوقع فروخت کے حجم اور مطلوبہ اسٹاک کے مطابق ایم ایس (موٹر اسپرٹ/پیٹرول) امپورٹ لے کینز بھی بُک نہیں کیے گئے ہیں‘۔
میڈیا کو دستیاب خط کی نقل کے مطابق پاکستان کو 2 لاکھ 10 ہزار ایم ٹی ڈیزل اور ایک لاکھ 47 ہزار 100 ایم ٹی پیٹرول کے خسارے کا سامنا ہے۔
3 نومبر کو لکھ گئے اس خط میں کہا گیا تھا کہ ’درآمد کنندگان کو درآمد کے منصوبے کو حتمی شکل دینا چاہیے تھا لیکن آج تک درآمدی منصوبہ خسارے کا شکار ہے‘۔
او سی اے سی نے کہا کہ اکتوبر میں کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت متوقع طلب سے بہت زیادہ تھی، انہیں اسٹاک کی مسلسل کمی کا سامنا ہے، ان میں سے کچھ کمپنیاں جنہیں آئندہ ماہ استعمال کے لیے گزشتہ ماہ درآمد کی اجازت دی گئی تھی وہ پارسلز پہلے ہی استعمال کر چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے عالمی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں وضاحت طلب کرلی
?️ 26 جولائی 2021پیریس (سچ خبریں) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ
جولائی
سعودی عرب کی جانب سے حج کے قوانین کی خلاف ورزی پر دوبارہ انتباہ
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ان افراد کے خلاف بھاری
مئی
عراقی مزاحمتی تحریک کا متحدہ عرب امارات کو سخت انتباہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک سے وابستہ گروہ الوعد الحق نے متحدہ عرب
فروری
اسرائیل نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ؛نیتن یاہو کو جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی حملوں کے بعد بالآخر
جون
اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ توسیع کا فیصلہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے
مارچ
قیدیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا انسانی حقوق کا ٹھیکیدار ملک
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: فرانس میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس
اگست
بائیڈن کا شمالی کوریا کے رہنما کو پیغام: ہیلو
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے دورے کے آخری
مئی
12ویں دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہو گی
?️ 29 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش
اکتوبر