او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے ایجںڈا میں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی بات نہیں، عالمی برادری افغانوں کی مدد پر آمادہ ہے لیکن انہیں کچھ چیزوں پر خدشات ہیں جنہیں دور کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں سینیئر صحافیوں کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے 11 اہم کمانڈرز اور سابق سفرا، اپنی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، ان کی مدد کی جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، اقوام متحدہ کی ایجنسیز، پی 5 اور اہم یورپی ممالک کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا ہے، ہم نے افغان وفد کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ وہ اپنا موقف خود پیش کر سکیں اور صورتحال سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانوں کی مدد پر آمادہ ہے لیکن انہیں کچھ چیزوں پر خدشات ہیں جن میں افغانستان میں انسانی حقوق کی پاس داری، دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کی ضمانت اور محفوظ انخلاء جیسے نکات شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عالمی برادری کے خدشات، افغان عبوری قیادت تک پہنچائے اور انہیں باور کروایا کہ انہیں عالمی برادری کے خدشات کو دور کرنا ہو گا، دوسری طرف ہم نے عالمی برادری کو بھی کہا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، اگر افغانستان میں صورتحال قابو میں نہ آئی تو یہ ہم سب کے لیے خطرے کا باعث ہوگی اور یورپ بھی متاثر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری کوشش افغانستان کو انسانی المیے سے بچانا ہے، اس وقت افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، انسانی جانیں خطرے میں ہیں، یو این ڈی پی کے مطابق 2022ء کے وسط تک 97 فیصد افغان سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق 95 فیصد افغانوں کو مناسب خوراک میسر نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس برائے افغانستان کی تجویز کو پذیرائی دی، آج سیکریٹری جنرل او آئی سی تشریف لائیں گے، 19 تاریخ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے تین سیسشن ہوں گے، ابتدائی سیشن سے وزیراعظم خطاب کریں گے جبکہ ورکنگ سیشن ان کیمرا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

بعض عرب ممالک دشمن کو خوش کرنے کی کوشش میں

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آج

جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ

بلوچستان اسمبلی نے حکومت کے فیصلے کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 2 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے

حلیم عادل پانی چوروں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر سندھ

سائفر کیس: عمران خان کا ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹک جیل میں قید چیئرمین تحریک انصاف عمران

شرح سود میں کمی کی توقع: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 723 پوائنٹس کی زبردست تیزی

?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان

مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے اس کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوتا ہے

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ

شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے

?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے