انڈر پاس اورحیدرعلی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا

انڈر پاس اورحیدرعلی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیا گیا

?️

کراچی(سچ خبریں) ایڈمنسٹریٹر کراچی نےعمر شریف کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے  شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلا ن کردیا ہے ان کا  کہنا تھا کہ عمر شریف ایک عظیم شکصیت اور بڑے فنکار تھےانہوں نے دنیا بھر میں اپنا نام روشن کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں مرتضیٰ وہاب نے عمر شریف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انتقال پر تعزیت کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’عمرشریف عظیم شخصیت اوربڑےفنکار تھے، انہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘۔صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی بھی عمر شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے۔

وزیراطلاعات سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کو اُن کی خواہش کے عین مطابق عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ  سندھ حکومت نے تدفین کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔

جرمنی میں انتقال کر جانے والے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی میت منگل کے روز کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جرمنی سے اُن کی میت پیر کی رات روانہ کی جائے گی۔ جرمنی کے شہر نیوریمبرگ سےکراچی کافضائی فاصلہ8 گھنٹے ہے۔

اطلاع کے مطابق عمر شریف کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، عمرشریف کے بیٹے اور اہلیہ کراچی سے براہ راست امریکا روانہ ہوئے تھے، جو آج رات کو جرمنی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق اتوارکی تعطیل کے باعث ضروری کارروائی پیر کے روز مکمل کی جائےگی،  میت لانےکیلئے کمرشل پروازیا ایئر ایمبولینس کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔

اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  ’ایئرایمبولینس سے متعلق تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہوئی تو طیارے یا ایئرایمبولینس کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

ہم کہاں کہاں ایران سے لڑ رہے ہیں؟نیتن یاہو کا اقوام متحدہ میں خطاب

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی

قومی ترانے کی بے ادبی کا معاملہ، دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامورکو طلب کرلیا

?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی

 صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے

پارٹی سے باہر کیے جانے پر شیر افضل مروت کا ردِعمل

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سابق رہنما اور بانی پی ٹی آئی

اسلامی نظام کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائے گا:ایران

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی

غزہ جنگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سائے میں اسرائیل کا ٹیکنالوجی کا شعبہ بحران میں

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے غزہ جنگ کے بعد حکومت

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس اطہرمن اللہ اور 2 جونیئر ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان  نے ساڑھے 3 گھنٹے

پاک چین سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے: محسن نقوی

?️ 1 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے