🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بتایا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی یا زیر سمندر سب میرین کیبل ’ایشیا افریقہ یورپ ون‘ (اے اے ای-1) کی مرمت کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سال 2024 میں پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین نے سست انٹرنیٹ سمیت سوشل میڈیا ایپس تک رسائی میں مشکلات سے متعلق شکایات کیں۔
3 جنوری کو پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو جوڑنے والی اے اے ای ون انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک میں نیٹ ورک کی رفتار سست ہونے کے بعد صارفین کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔
اس کے ایک روز بعد وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ بینڈوتھ کی کمی کا تقریبا 80 فیصد کام پورا کرلیا گیا کیوں کہ کیونکہ ٹریفک کو دو دیگر کیبلز پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے ترجمان عامر پاشا کا کہنا تھا کہ سست روی سے نمٹنے کے لیے پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوتھ کا انتظام کیا ہے جس سے کسی حد تک انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
تاہم ٹیلی کام آپریٹر کا کہنا ہے کہ میٹا کی ملکیت والی سروسز ’ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام’ میں کچھ صارفین کو سست روی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خاص طور پر رش کے گھنٹوں میں یہ ایپلی کیشن سست ہوسکتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے ’ہمیں توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اس مسئلے کا مکمل حل نکال لیا جائے گا‘۔
پی ٹی اے اور پی ٹی سی ایل اس مسئلے کے جلد از جلد حل کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کر رہے ہیں۔
بعد ازاں، ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے عامر پاشا نے کہا کہ بینڈوتھ کی کمی کو دور کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے تکنیکی عملے کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے مسائل کو حل کرنے میں 2 سے 3 ماہ لگتے ہیں تاہم ترجمان پی ٹی سی ایل نے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچا دیے
🗓️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں نمایاں
اپریل
مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر
دسمبر
ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون؛ کیا بات چیت ہوئی؟
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ
اگست
ترک تاجر افغانستان میں کس چیز کی تلاش میں ہیں؟
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کی کانوں اور تیل کی وزارت نے ایک بیان
جولائی
یمن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا:عطوان
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: علاقائی تزویراتی امور کے تجزیہ کار عطوان نے یمنیوں کو
جنوری
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح فضائی حملوں اور
جنوری
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے
🗓️ 16 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں 40 ہزار
اپریل
عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:دو خودکش بمبار ڈرونز نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع
جنوری