?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کے ایک روز بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی نے قانونی ڈیڈلائن نظر انداز نہیں کی ۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کا کہنا تھا کہ گزشتہ انٹراپارٹی انتخابات جون 2017ء میں ہوئے تھے اور منتخب عہدیداران کی پانچ سال کی مدت تقریباً ایک سال بعد ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو جاری کے گئے نوٹس کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان قانون کی روشنی میں نوٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس نے ملک میں انٹراپارٹی انتخابات متعارف کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے قانون کا اہم جُز ہیں اور چیئرمین عمران خان کا پارٹی میں جمہوریت کے تصور کے حوالے سے واضح نظریہ ہے۔ واضح رہے کہ 29 جولائی کو الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14 دن کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کو بطور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے؟ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی انتخابات کروانے کی پابند ہیں، اور پاکستان تحریک انصاف نے 13جون 2021ء کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا تھی، جو تاحال جمع نہیں کروائی گئیں۔
مشہور خبریں۔
کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا
جولائی
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے
جون
ایک ہفتے میں غزہ میں کیا کیا؟؛صیہونی حکومت کا اعتراف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارتی دعوﺅں کی کوئی حیثیت نہیں، ماہرین
?️ 26 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک
ستمبر
صحافیوں کو قتل کرنے میں پہلے نمبر پر کون سی حکومت ہے؟
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: اپنی قتل و غارت گری کو چھپانے کے لیے 90
دسمبر
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے حالیہ ایئرپورٹ واقعے
فروری
بھارت بہانے سے جنگ بندی سے فرار کر رہا ہے
?️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نام
اگست
تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے لیے نیٹو کی نقل وحرکت
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی
مارچ