🗓️
کراچی (سچ خبریں )مفتاح اسماعیل کے استعفے کے اور اسحاق ڈار کی واپسی کے اعلان کے بعد آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ خبر رپورٹ ہونے تک انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.65 روپے کمی ہو چکی ہے جس کے بعد ڈالر سستا ہونے کے بعد 237 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 40 ہزار 620 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں بھاری اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا لیکن یہ اضافہ اسی طرح جاری نہ رہ سکا ، کچھ دیر میں اس میں کمی ہوئی اور اس وقت انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 859 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ، نئے ہفتے کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت 1.72پیسے سستا ہو گیا. نجی ٹی وی "ہم نیوز” کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں 1.72 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 237.99 روپے کا ہو گیا ہے ۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 6 روپے 40 پیسے سستا ہو کر 238 روپے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس345 پوائنٹس اضافے سے 40965 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
اردوغان نے 5 سال بعد سعودی عرب کا سفر کیا
🗓️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پانچ سال بعد جمعرات
اپریل
کملا ہریس نے میونخ میں صیہونی حکومت کے سربراہ سے ملاقات کی
🗓️ 17 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ کی نائب صدر کملا ہریس نے X سوشل نیٹ ورک
فروری
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کو بہلانے کی کوشش؛ نیتن یاہو کی فریب کاری
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق موساد کے سربراہ دیوید بارنیا عوامی
اکتوبر
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل کردیا
🗓️ 9 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے سابق وزیراعظم
مارچ
بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 15 اپریل 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر
اپریل
صہیونی جنگی طیاروں کی شمالی غزہ پر بمباری
🗓️ 18 جون 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح
جون
حزب اللہ کے ایک اور عہدیدار شہید
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان میں حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد حمادی کو
جنوری
واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد
اپریل