?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے، وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹریزکو ہدایت دی کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کسان (پھل اور سبزی) منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیکرٹری صاحبان اور چیف سیکرٹری صاحبان سمیت سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80:20 کرنے، سرکاری سطح پر گندم کی خریداری، ترسیل و سٹوریج کے ضمن میں انتظامی اخراجات میں کمی لانے، پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظر ثانی اور فروٹ وسبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے، اس حوالے سے وزیرِ خزانہ کو ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے منڈیوں کے قیام کے حوالے سے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹریزکو ہدایت دی کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کاروائی یقینی بنائی جائے، افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
جنگ میں تقریباً 3000 یوکرائنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں: زیلنسکی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے
اپریل
ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔
?️ 12 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف ایڑی
جولائی
کواڈ اجلاس اور چین کو گھیرنے کی امریکی کوشش
?️ 12 مارچ 2021(سچ خبریں) امریکہ کے صدر جو بائیڈن جمعے کو جاپان، بھارت اور
مارچ
شمالی فلسطین سے مزید صہیونیوں کا فرار
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ
ستمبر
یمن میں امریکی حملوں پر روس کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جنوری
امریکی وعدوں اور افغان پناہ گزینوں کی نامعلوم قسمت کی برزخ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سابق افغان صدر کی معزولی اور طالبان کے کابل پر
فروری
ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج
اگست
مغربی ممالک کا ایشیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا منصوبہ
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:مغرب دہشت گرد گروہوں سے شر سے اسی لیے محفوظ ہے
دسمبر