🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کالعدم قراردینے سے دائردرخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، سماعت کے آغاز پر درخواست گزار کی عدم پیشی پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’درخواست گزار کدھر ہیں؟‘ جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ ’درخواست گزارنے 13 فروری کوپٹیشن واپس لینے کی استدعا کررکھی ہے‘۔
درخواست گزار بریگیڈیئر (ر) علی کی جانب سے درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’ایسے سپریم کورٹ کے ساتھ مذاق نہیں ہو سکتا‘، درخواست گزارکو کہیں سے بھی لا کر پیش کریں، یہ کیس ہم سنیں گے، پہلے درخواست داٸرکرتے ہیں اورپھراب غاٸب ہوجاتے ہیں، کیا یہ مذاق چل رہا ہے؟
اس موقع پر کورٹ ایسوسی ایٹ نے عدالت کو بتایا کہ ’درخواست گزارسے بذریعہ فون اورایڈریس پررابطہ کرنے کی کوشش کی‘، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’کیا محض تشہیر کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی؟ درخواستگزارکو کسی بھی طرح پیش کریں یہ کیس چلائیں گے، درخواست گزار نے درخواست دائر کرتے ہی خود میڈیا پرجاری کردی، ایسے نہیں چلے گا، عام طورپردرخواست دائرہوتے ہی میڈیا پرجاری نہیں ہوجاتی، درخواست گزار سے بذریعہ فون دوبارہ رابطہ کریں، اس طرح سے سپریم کورٹ کا مذاق نہیں بنایا جاسکتا، کیا پتا درخواست گزار نے خود درخواست فائل کی بھی یا نہیں، کیا پتا بعد میں آکردرخواست گزار کہہ دیں کہ میں نے واپس نہیں لی‘۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کومتعلقہ ایس ایچ او کے ذریعے درخواست گزارکو پیش کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’کیس کی سماعت آج ہی درخواست گزار کے آنے پر ہو گی‘۔
مشہور خبریں۔
پنجاب: عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
🗓️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے
مارچ
فلسطینیوں کی زمین پر قائم ہونے والی ناجائز ریاست اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی سازشیں
🗓️ 25 مئی 2021(سچ خبریں) اسلام دشمن قوتوں اور مغرب کی سازشوں کے نتیجے میں
مئی
یوکرین میں امریکہ کی حالت زار
🗓️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ہفتے کے روز ایک بیان
جولائی
دنیا کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، حریت کانفرنس
🗓️ 16 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
زلنسکی کی ٹرمپ سے دلجوئی؛امریکی قیادت میں پائیدار امن ممکن ہے
🗓️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ اور خاص طور
مارچ
میں عراق واپس جاؤں گی: صدام کی بیٹی
🗓️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سابق عراقی آمر کی بیٹی نے امریکی حملے کے دوران فرار
فروری
جو قومیں شہداء کو بھول جائیں وہ حوصلہ ہار جاتی ہیں: شیخ رشید
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ
دسمبر
بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی
🗓️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر
مارچ