اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ویکسینیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کرنا ہمارا ہدف ہے، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپنا ہدف پوراکرلیں گے۔ ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ویکسین لگانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ہدف ہےاس سال کے آخر تک 7 کروڑافراد کی ویکسین مکمل کریں، اب تک 7کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور ملک بھر میں 4 کروڑافراد کو مکمل ویکسین کی خوراکیں لگ چکی ہیں، انشااللہ دو ماہ میں ہم اپناہدف پوراکرلیں گے۔
یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ الحمداللہ ، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ، کورونا سے روزانہ اموات کی شرح اور انتہائی تشویشناک مریضوں کی تعداد سب سے کم ہے ، ویکسینیشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم مثبت نتائج کے باوجود ویکسی نیشن جاری رہنی چاہیے۔
خیال رہے ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران 10 اموات ریکارڈ کی گئیں اور 658 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مشہور خبریں۔
87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کی صیہونی جیل میں شہادت
مئی
امریکہ کے حالیہ اقدامات پر چین کا ردعمل
اپریل
حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟
اکتوبر
طالبان کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر چین کا اظہار تشویش
جولائی
وزیر تعلیم نے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
دسمبر
ملک میں دبئی اور نیویارک کی طرح عمارتیں بنائی جائیں گی
اگست
بٹ کوائن کی بڑھتی قدر، عالمی برانڈز نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت شروع کردی
دسمبر
عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی
مئی