?️
اسلام آباد (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا دورہ ایران، حافظ نعیم الرحمان کا سرکاری حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دے رہا ہے، جنگ کے بعد ایران ہاکستان مزید قریب آگئے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کا وجود پورے عالم اسلام کے امن کے لئے خطرہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ نے فلسطین اور ایران کے حق میں مظاہرے کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، ایران یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک دوستانہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز کریں، ایران کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یہاں آئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم شیعہ سنی کی تقسیم سے بالا تر ہو کر سوچتی ہے، جماعت اسلامی دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور اتحاد امت کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور تہران کو امن ، بھائی چارے، معیشت میں بہتری کے اقدامات لینا ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران اردن کا نجات دہندہ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سیاسی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات پر
جولائی
شام میں امریکی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے آج
اگست
بلوچستان میں سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کیا
?️ 10 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں کئی دنوں سے سرکاری ملازمین کا دھرنا بلوچستان
اپریل
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ
افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل نے جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اہم قدم اٹھالیا
?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل
جولائی
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے
جنوری
حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی
?️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و
مئی
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون