امریکی مداخلت پاکستان کے عوام کے لیے کسی قیمت پر قابل قبول نہیں:صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

?️

لاہور(سچ خبریں)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی قائدین کے منصورہ میں ہونے والے اجلاس میں ملک کے سیاسی، آئینی اور پارلیمانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف مستقل بنیادوں پر سازشیں اور مداخلت کر رہے ہیں۔ پاکستان کی دینی جماعتیں ملک کی سلامتی کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔

امریکی مداخلت پاکستان کے عوام کے لیے کسی قیمت پر قابل قبول نہیں۔ اسلامیان پاکستان ملک کی آزادی، وقار، خود مختاری کی حفاظت کے لیے سیاست اور اقتدار کی کرسی سے بالاتر ہو کر پاکستان دشمن قوت کے مقابلہ میں سیسہ پلائی دیوار بنیں گے۔ کونسل کا اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمدزبیر کی صدارت میں ہوا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قائدین نے کہا کہ پوری قوم امریکی ریشہ دوانیوں سے پہلے ہی آگاہ ہے۔ یہ المیہ ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ اور ہر دور میں پاکستان کو دھوکہ دیا، اس کے باوجود ہر حکمران نے واشنگٹن کی چاپلوسی اور ڈکٹیشن قبول کی، جس کی وجہ سے ملک مشکلات سے دوچار ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی اور عالمی مالیاتی اداروں کے دباو پر اختیار کردہ پالیسیوں کو مسترد کر دیا جائے۔ 9/11 کے سانحہ کے بعد پاکستان کے حکمرانوں نے ہر دور میں غلطیوں اور حماقتوں سے قومی وقار کا سودا کیا۔ آزاد، خود مختار ملک کی بنیاد مضبوط بنانے کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ قومی سلامتی اور قیام پاکستان کے مقاصد کے مطابق قومی حکمت عملی کے لیے قومی، دینی، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر آجائیں۔

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل ملک کی سالمیت اور خودداری کے لیے جدوجہد کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی بیرونی ملک کی پاکستان کے اندرونی معاملات پر مداخلت ملکی سلامتی اور خود مختاری پر حملہ ہے، قوم اس کی مذمت کرتی ہے۔ تمام مذہبی جماعتیں کھل کر امریکی مداخلت کی مذمت کریں۔ پاکستانی ایک غیرمند قوم ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرعظم کو لانے والے اب انھیں مزید سہارا نہیں دے رہے۔ وزیراعظم نے چار برسوں میں قومی ایشوز پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی۔ حکومت نے عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اپنے کارکنان کو اسلام آباد میں بلایا تو صورت حال مزید خطرناک شکل اختیار کرسکتی ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں علامہ ثاقب اکبر، مولانا ملک عبدالرف، پیر صفدر شاہ گیلانی، علامہ نصیر نورانی، مولانا جمیل الدین اطہر، مولانا جاوید قصوری، مولانا عثمان، مفتی محمد عمر، سید نثار علی ترمذی، انجینئر علی رضا نقوی، علامہ نعیم جاوید نوری، علامہ زبیر احمد ظہیر، راجہ باقر کیانی، سرزمین خان اور مولانا عبدالغفار روپڑی نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان

الشفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں الشفاء ہسپتال

مسک اور ٹرمپ کے سنہرے خواب کا اختتام؛ کیا 2028 کے انتخابات کے لیے کوئی تیسری پارٹی راستے میں ہے؟

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: کئی مہینوں کے قریبی تعاون کے بعد، ٹرمپ اور مسک

جے یو آئی( ف ) اور جماعت اسلامی کا فلسطینی مسلمانوں کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل

جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور

?️ 28 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ

بائیڈن کے دورے کا مشرق وسطیٰ میں نیٹو سے کوئی تعلق نہیں ہے: اسرائیلی میڈیا

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   صہیونی میڈیا نے امریکی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے

صیہونی حکومت کا غلط اندازہ؛ ایران نے جنگ کی مساوات کو کیسے بدلا؟

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران نے انتہائی قلیل وقت میں تل ابیب کو

کیا صیہونی حزب اللہ کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: میدانی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی محاذ پر حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے