امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں اندوہناک سانحہ ہے۔ حافظ نعیم

سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون سی حقیقت سامنے آ گئی؟ امیر جماعت اسلامی

?️

کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں انتہائی اندوہناک سانحہ ہے، نہتے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ ہے، امام خامنہ ای نے جھکنے کے بجائے مزاحمت کا راستہ اپنا کر جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں انتہائی اندوہناک سانحہ ہے، نہتے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے، محض خاموشی سے کام نہیں چلے گا، پاکستانی سرزمین پر امریکی غنڈہ گردی ناقابلِ قبول ہے، ریمنڈ ڈیوس طرز کا ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران لپیٹ لپیٹ کر مذمت کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، ایران کی جنگ صرف ایران کی نہیں، یہ پورے خطے اور پاکستان کے دفاع کی جنگ ہے، اگر ایران میں ’’رجیم چینج‘‘ کا خواب پورا ہوا تو اسرائیل پاکستان کی سرحدوں تک پہنچ جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی سطح پر ’وار کرمنل‘ قرار دیا جائے، وقت آ گیا ہے کہ امتِ مسلمہ شیعہ سنی فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر عالمی سامراج کے خلاف متحد ہو جائے، جماعت اسلامی اس دکھ کی گھڑی میں مظلوموں اور ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران امنیتی ضمانت کیوں چاہتا ہے؟

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: امنیتی ضمانت کی فراہمی، اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی

غزہ میں پناہ گزینوں کے اسکول پر صہیونی گولہ باری

?️ 12 جون 2026سچ خبریں:اطلاعاتی ذرائع نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت کی فوج

روس اور یورپ کے درمیان جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا کہ پوٹن کا انتباہ

?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے خبردار کیا ہے کہ اگر

لبنان کی جانب سے امدادی مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت 

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے جنوبی لبنان میں طبی

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے: عبرانی میڈیا 

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے ایک رپورٹ میں امریکی صدر

صہیونی جیلوں میں 1500 بیمار فلسطینی قیدیوں کی تدریجی موت کا خطرہ؛ طبی غفلت پر تشویش

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی

 کیا تل ابیب غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگا ؟

?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: تحریکی مزاحمتِ اسلامی حماس کے رہنما غازی حمد نے

صیہونی فوج کی حالت زار؛ قابض فوج کے چیف آف اسٹاف کی زبانی

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے تسلیم کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے