?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کردی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں، پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا اس حکومت نے 2 فوجی اڈے امریکا کو دے دیے ہیں، ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واضح کرے کہ آیا یہ ایئربیس موجودہ حکومت نے امریکا کو دیے تھے یا سابق نگراں حکومت نے دیے تھے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ کافی تشویشناک بات ہے اور حکومت کو ایوان میں وضاحت دینی چاہیے کہ (امریکہ کو) اڈے دینے کا فیصلہ کس نے کیا؟‘
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت بین القوامی سطح پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ وہ ان جرائم پر بھارت کا احتساب کریں۔
انہوں نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان ملوث رہا ہے، اس حوالے سے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے گئے ہیں ، افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کارروائی کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ حال ہی میں امریکی وفد نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اور امریکی وفد نے تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی سمیت دہشتگردی کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے، پاکستان اس تعلق کو انتہائی اہمیت کی حامل سمجھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم دیگر ذمہ داریوں کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے گیمبیا میں ہے، اسحٰق ڈار کئی اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار او ائی سی کے 15ویں اجلاس میں شرکت کرینگے، او آئی سی اجلاس میں وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کرینگے
اجلاس میں پاکستان کی جانب سے غزہ میں ہونے والی نشل کشی کے حوالے سے اواز اٹھایا جائے گا۔
اس کےعلاوہ اجلاس میں غزہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
محور مزاحمت سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی نگاہ سے
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای نے
دسمبر
تل ابیب نے امریکہ کی حمایت سے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: حماس
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ غزہ
جولائی
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کیلئے اسپیکر سے مطالبہ
?️ 21 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے
فروری
امریکہ نے شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس بلانے کا کیا مطالبہ
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: امریکہ نے درخواست کی ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل
فروری
اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے
جولائی
کیا امریکہ کو فلسطین اور تل ابیب کے درمیان جنگ روکنے میں دلچسپی ہے؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی آئی اے کے سابق افسر نے انکشاف کیا کہ
اکتوبر
عوامی خدمت کے کارکنوں کی ہڑتال سے جرمنی کے کچھ شہر مفلوج
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ڈائی ویلٹ اخبار کے مطابق ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں
مارچ
ٹیکس کے پیسوں سے متعلق فرخ حبیب کا اہم بیان
?️ 6 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
فروری