امریکا کو فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

فواد چوہدری کا ٹی پی ایل پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا کو  فوجی اڈے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس  سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینےکے لیے صاف انکار کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے فوجی اڈے امریکا کو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) بالکل بچوں کی طرح لڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کو سندھ قوم پرست جماعت بنانے پر تل گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم  لیگ (ن)  صرف جی ٹی روڈ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس  سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینےکے لیے صاف انکار کردیاہے۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اڈوں کا تو سوال ہی نہیں، فوجی اڈوں کی تلاش امریکا کی خواہش اور تلاش ہوسکتی ہے لیکن ہم نے اپنا مفاد دیکھنا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے کہا ہے فوجی اڈوں کی تلاش امریکہ کی خواہش ہوسکتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو بریفنگ میں کہہ چکا ہوں کہ ہمارا امریکہ کو فوجی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلا کے ساتھ چاہتے ہیں کہ امن عمل بھی آگے بڑھے۔

مشہور خبریں۔

صارفین نے احمد علی بٹ سے عورت مارچ کی فنڈنگ کے دعوے کے ثبوت مانگ لیے

?️ 22 مارچ 2025 کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار

موشے یالون: نیتن یاہو اور ان کی کابینہ 7 اکتوبر کی شکست کی دستاویزات چھپا رہی ہے

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ موشے یاعلون نے نیتن

کئی طاقتوں کے نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا کثیر قطبی کی طرف گامزن

?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں بیلاروس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایک

صیہونی ماہر: ٹرمپ نے اسرائیل کو اپنی علاقائی حکمت عملی سے باہر کر دیا ہے

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: علاقائی پیشرفت کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسیوں اور خاص

یوکرین روس کے ہاتھوں شکست کھا جائے گا:امریکی تاجر

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی تاجر ایلون ماسک نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ

یوکرین بحران میں مغربی ممالک کی حقیقت عیاں کر دی:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب سے رہبر آیت اللہ

وی پی این کا استعمال ’غیراسلامی قرار‘ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تنقید کا سامنا

?️ 17 نومبر 2024 سچ خبریں: ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور

بائیڈن آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں:عطوان

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ جارحیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے