🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں دو نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں مرنے والے 16 افراد کی لاشوں کی شناخت کی ہوچکی ہے، پاکستانی سفارتخانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات ہیں، امریکا کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن واپسی کا معاملہ پاک امریکا باہمی رابطے کا حصہ ہے، کوئی بھی ملک غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیج سکتا ہے۔
شفقت علی خان نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا ایک تاریخی دوست ہے، پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں، 18 لاکھ پاکستانی متحدہ امارات میں رہ رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی ایک سنگین مسئلہ ہے، پاکستان مسلسل افغانستان سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کا مطالبہ کرتا ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کا خواہاں ہے، پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
، ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے 2 روزہ سرکاری دورہ کیا، ترکیہ کے صدر کا وزیراعظم اور صدر مملکت نے پرتپاک استقبال کیا، دورے کے دوران ترکیہ پاکستان کوآپریشن کونسل کا ساتواں اجلاس ہوا،سیشن کے اختتام پر ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے، ترکیہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں،
شفقت علی خان نے کہا کہ ترک صدر نے قبرص کے معاملے پرپاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان صدیوں پرانے گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی، اور تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینے پر زور دیا گیا، مشکل وقت میں دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کی آزمائشی اور مثالی بھائی چارے کی مثالیں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تمام شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کا اعادہ کیا، دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، تعلیم، صحت، توانائی، ثقافت مواصلات زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر بھی دونوں ممالک کام کریں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ کی سعودی سفیر سے ملاقات،تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور
🗓️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر کی ملاقات
دسمبر
ٹرمپ اور شام کے بارے میں تجاویز
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں موجودہ اور مستقبل کی امریکی حکومت کے عہدیداروں
دسمبر
عرب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فلسطینی پرچم لہرانے پر عالمی رد عمل
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے عرب ورلڈ
دسمبر
کورونا ختم نہیں ہونے والا:عالمی ادارۂ صحت
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کے بڑھتے کیسز پر
جولائی
ملک بھر میں حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری
🗓️ 11 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے ملک بھر میں ہائی
جولائی
عالمی برادری سعودیوں کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دلارہی ہے: انصار اللہ
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں
دسمبر
یمن کے بین الاقوامی انسپکٹر کی طرف سے اسرائیلی مالویئر کے ساتھ سعودی جاسوس کا انکشاف
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی حکام نے پیگاسس
دسمبر
شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا
🗓️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی
اکتوبر