🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے اب بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، امریکا کو پاکستان کی ضرورت صرف افغان امن عمل کے لیے ہے، امریکا افغان مسئلہ کا فوجی حل نکالنے کی ناکام کوشش کرتا رہا ، ہم نے کہا تھا کہ افغان مسئل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اشرف غنی کی صدارت تک افغان حکومت سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال میں سیاسی تصفیہ مشکل نظر آتا ہے، طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی، طالبان وفد سے تین چارہ ماہ قبل اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی، وفد کو ملاقات میں قائل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے افغان حکومت امریکا کو دوبارہ مداخلت کے لیے قائل کر رہی ہے، امریکا افغان مسئلے کا فوجی حل نکالنے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈا نہیں چاہتے، امریکا کو پاکستان کی ضرورت صرف افغان امن عمل کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اب بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، امریکا کا اسی وجہ سے پاکستان کے ساتھ برتاؤ تبدیل ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے وہ کام کیے جو کوئی صوبہ نہیں کررہا ہے
🗓️ 25 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اگست
سعودی عرب کی ترقی کے لیے بن سلمان کے منصوبوں کی کامیابی
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ ایک بار پھر سعودی عرب کو لوٹنے کی راہ پر
نومبر
پیپلز پارٹی کا سینیٹر اسحٰق ڈار کو قائد ایوان بنانے پر تحفظات کا اظہار
🗓️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
نومبر
صیہونیوں کا ایرانی سرحدوں کے نزدیک جاسوسی کے اڈے قائم کرنے کا دعوی
🗓️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج
مارچ
پاکستان میں پیٹرول اب بھی سستا ہے: وزیر خزانہ
🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
اکتوبر
سابق برطانوی وزیر اعظم کا چین کے خلاف اقتصادی نیٹو بنانے کا مطالبہ
🗓️ 18 مئی 2023سچ خبریں:سابق برطانوی وزیر اعظم نے تائیوان کے اپنے اشتعال انگیز دورے
مئی
ٹی بی کا خاتمہ، صحت کی معیاری خدمات تک رسائی دینا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، شہباز شریف
🗓️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے
مارچ
’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ عاطف اسلم اور نتاشا نورانی کے گانے ریلیز
🗓️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘
مئی