?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے اب بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، امریکا کو پاکستان کی ضرورت صرف افغان امن عمل کے لیے ہے، امریکا افغان مسئلہ کا فوجی حل نکالنے کی ناکام کوشش کرتا رہا ، ہم نے کہا تھا کہ افغان مسئل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اشرف غنی کی صدارت تک افغان حکومت سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال میں سیاسی تصفیہ مشکل نظر آتا ہے، طالبان کو افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی، طالبان وفد سے تین چارہ ماہ قبل اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی، وفد کو ملاقات میں قائل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے افغان حکومت امریکا کو دوبارہ مداخلت کے لیے قائل کر رہی ہے، امریکا افغان مسئلے کا فوجی حل نکالنے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں امریکا کا کوئی فوجی اڈا نہیں چاہتے، امریکا کو پاکستان کی ضرورت صرف افغان امن عمل کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اب بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، امریکا کا اسی وجہ سے پاکستان کے ساتھ برتاؤ تبدیل ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے:اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشنر نے کہا ہے
ستمبر
پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج ہرصورت کامیاب بنانے کی حکمت عملی بنالی
?️ 3 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک احتجاج ہرصورت کامیاب بنانے کی حکمت
اکتوبر
عمان کے قریب ایک اور بحری حادثہ
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے بحری تجارتی آپریشنز ادارے نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
فرانس میں بڑے پیمانے پر احتجاج ایک خانہ جنگی ہے : روسی سینیٹر کا بیان
?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی فیڈریشن کونسل کی اطلاعاتی پالیسی کمیٹی کے سربراہ الیکسی
اکتوبر
تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین شدید متاثر ہوئی ہیں،حریت کانفرنس
?️ 8 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
لبنانی انتخابات میں41 فیصد شرکت
?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے باضابطہ اختتام کے بعد،
مئی
سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، وفاق کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، بلاول بھٹو زرداری
?️ 25 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ستمبر
بانی پی ٹی آئی کا حکومت سے اہم سوال
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران
اگست