امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کیلئے خوش آئند پیشرفت ہے۔ بلال اظہر کیانی

بلال اظہر کیانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔ بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہوگی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں سے 6 ارب ڈالر امریکا کی تھیں، پاکستان کی سنگل لارجسٹ ایکسپورٹ ڈیسٹی نیشن امریکا ہے، ٹیرف میں کمی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یو ایس انویسٹمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ بڑھیں گے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی انوسیٹمنٹ میں اضافہ دیکھا جائے گا، ہماری حکومت کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس کامیابی سے پاکستان کو معاشی طور پر فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ڈیل ہماری کامیاب سفارتکاری کی عکاسی کرتی ہے، اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو ہم نے مضبوط کیا ہے، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کی بات ہوئی ہے یقیناً ہمیں اس کا اپنے ریجن کے اندر فائدہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ایٹمی ایجنسی صیہونیوں سے ہوشیار رہے:ایران

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے ساتھ

بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار نے مسلہ کشمیرپر پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

?️ 6 اکتوبر 2022سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیراعظم مودی کے

شام میں روسی فضائی حملوں میں 11 داعشی دہشت گرد ہلاک

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں

غزہ میں صیہونی فوج نے کیا کیا ہے؟صیہونی فوجی کا اعتراف

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:حال ہی میں غزہ سے واپس آنے والے صیہونی اس بات

موساد اور "ینون” منصوبہ؛ اسرائیل کا شام کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا منصوبہ

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایسے حالات میں جب جولانی حکومت نے شام کو صیہونی

پنڈورا پیپرز میں مذکور افراد کی تحقیق کریں گے:عمران خان

?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ

شام میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر روس کا انتباہ

?️ 24 اپریل 2021سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے