?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے خصوصی فیچرز والا اضافی کاغذ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں 47 حلقوں میں دوبارہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کا حکم دیا گیا تھا، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقوں میں دوبارہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی سے کاغذ کی کمی ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خصوصی کاغذ کی کمی کے باعث مزید کسی حلقے کے دوبارہ بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ممکن نہیں ہوسکے گی، سپریم کورٹ نے کسی بھی حلقے میں دوبارہ بیلیٹ پیپرز چھاپنے کا کہا تو متعلقہ حلقے میں الیکشن موخر کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے بیلیٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 200 ٹن کاغذ کی خریداری کے لیے آرڈر دے دیا ہے۔
قبل ازیں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر لگ بھگ 2400 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی ضرورت پڑی تاہم کمیشن نے صورت حال کی سنگینی کے باعث بیلٹ پیپر کے سائز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا جس سے خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی ضرورت 2170 ٹن رہ گئی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مقدار محض ایک دفعہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ اس صورت حال میں کچھ حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کا بڑھتا ہوا سلسلہ اور اس مقصد کے لیے درکار خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی اس مرحلہ پر بروقت دستیابی اور چھپائی ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو شیڈول ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے
دسمبر
سعودیوں نے سات سال میں یمن میں کیا پایا کیا کھویا
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی جنگ ایسے وقت میں آٹھویں سال میں داخل ہو
مارچ
کینیڈین کا تل ابیب کے ساتھ فوجی تجارت ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اب اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں پر پابندی لگائیں” کینیڈین ایسوسی
جون
بشریٰ بی بی کی نیب کے کال اپ نوٹسز کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کے بعد ان کی
اپریل
شہید حسن نصراللہ اور شہید صفی الدین کی تشییع جنازے میں رکاوٹیں ڈالنے والے پس پردہ عناصر بے نقاب
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی بلاک کے رکن حسن
فروری
سی آئی اے کے سربراہ کا چین کا خفیہ دورہ
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ نے
جون
ڈونیٹسک میں کیمیکل پلانٹ کے قریب خوفناک دھماکہ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: مقامی میڈیا نے ہفتے کی شام مشرقی یوکرین میں خود
جون
چینی وزیر دفاع کہاں ہیں؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا کہ چین کے
ستمبر