الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

الیکشن کمیشن

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی نشست پر الیکشن کمیشن کے ری پول کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ کامران مرتضیٰ کے وکیل لطیب کھوسہ نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں چیئرمین کے الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر ری پول کا حکم دیا گیا، صرف ایک پولنگ اسٹیشنز پر صفر ووٹ کاسٹ ہوئے باقی تمام پر پولنگ کا عمل نارمل رہا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہوئی اس لیے ری پول کا حکم دیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اس پر کیا کہیں گے؟ خواتین خوف و ہراس کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے نہیں نکلیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وکیل درخواست گزار لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہوں، پی ٹی آئی سے منسلک نہیں ہوں کہ الیکشن کمیشن کو برا بھلا کہوں، الیکشن کمیشن کو فئیر رپورٹ دینا چاہیے تھی۔

درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ حلقے میں ٹوٹل 108 پولنگ اسٹیشنز تھے اور آپ جیت بھی گئے، آئینی اور قانونی اداروں کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے، چاہتے ہیں الیکشن کا عمل شفاف اور کسی بھی دباؤ سے پاک ہو، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو واضح کریں، الیکشن کمیشن کا کام ربڑ اسٹیمپ کرنا نہیں کہ معاملات سالوں تک زیر التوا رہیں۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ری پول کے حکم کی تفصیلات طلب کر لیں اور کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر 2021ء کو لکی مروت میں ایک تحصیل پر ری پول کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ 1982 سے لبنان کو اسرائیلی قبضے سے بچا رہی ہے:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل  

🗓️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا

محمود خان نےپنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

🗓️ 25 فروری 2022پشاور (سچ خبریں) ایک نئے سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ

غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام

پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

🗓️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک نے چین کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

🗓️ 5 مئی 2021لندن (سچ خبریں) لندن میں ہونے والے جی-7 اجلاس میں شرکت کرنے

مقبوضہ علاقوں میں جبهه النصره کی نقل و حرکت پر شامی عوام چراغپا

🗓️ 11 جون 2023سچ خبریں:شامی ذرائع نے صوبہ حلب کے مضافات میں واقع اعزاز شہر

عمران خان نے محمود اچکزئی کو حکومت کے ساتھ بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے

🗓️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے

سلامتی کونسل کو اب مسئلہ  فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا:وزیر خارجہ

🗓️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے