الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں غلط کام کرنے پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، ‏جعلی مہریں لگی ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ملوث ہیں، مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کہچری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیئے۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اس اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کیخلاف تحقیقات بارے فیصلہ کیا جائےگا، کمشنر راولپنڈی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور ہتک عزت کے دعویٰ دائر کرنے کا آپشن بھی زیر غور آئےگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، ‏کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، کسی بھی ڈویژن کے کمشنر کا انتخابی عمل میں کوئی کردار ہی نہیں ہوتا۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا، تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیئے، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں جیتنے والا کون تھا۔

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ذہنی بیمار ہوگئے ہیں، اگر انہوں نے دھاندلی کروائی بھی ہے تو اس کی سزا سزائے موت تو نہیں ہے، یا چوک میں پھانسی تو نہیں، سب سے پہلے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو اسپتال منتقل کیا جائے، ان کا دماغی علاج کروایا جائے، پھر اس کے بعد ہی بات آگے چلے گی۔

مشہور خبریں۔

سوئیڈن حکومت کی واٹس ایپ اور سگنل کے پیغامات تک رسائی کی کوشش

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:سوئیڈن کی حکومت واٹس ایپ اور سگنل کی پیغامات کی تاریخ

شکستوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کا جھوٹ کا سہارہ

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ماضی میں چونکہ اسرائیل عربوں کے تئیں خود کو درست سمجھتا

سینیٹ الیکشن سیاستدانوں کی خریدو فروخت کی منڈی ،عمران خان

?️ 19 فروری 2021اٹک (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات ہونے کے لئے تیار ہے ادھر حکومت

شام کے خلاف جنگ اس ملک کے ارادے کو نہیں توڑ سکتی: مقداد

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:    شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے پورے ملک

غزہ میں جنگ کے منظر نامے کو دہراتے ہوئے نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: دستیاب فیلڈ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی

سعودی عرب میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سزا دینے کا عمل شروع

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں

یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے

صوبائی حکومت کے معاہدے پردستخط، بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ کے دروازے کھل گئے

?️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے