الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال والی اپنی ہی اسکروٹنی کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کو غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں 22 مارچ کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جانچ پڑتال کرنے والی اپنی کمیٹی کو ’اسکروٹنی خفیہ‘ رکھنے کے فیصلے کی وضاحت کے لیے طلب کیا۔

غیرملکی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کی شکایت سننے کے بعد خیبر پختونخوا سے ای سی پی کے رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے غیرملکی فنڈنگ سے متعلق دستاویزات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے بانی منحرف رکن اکبر ایس بابر نے شکایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل سید احمد حسن شاہ نے دلائل دیے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس کو خفیہ رکھنے کے کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔انہوں نے دستاویزات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے آرٹیکل 5 (4) اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 203 (5) کی روشنی میں پی ٹی آئی دستاویزات تک رسائی درخواست گزار کا حق ہے۔

سید احمد حسن نے کہا کہ دستاویزات کو خفیہ رکھتے ہوئے کمیٹی اپنی شرائط کی خلاف ورزی کررہی ہے جو دونوں فریقوں کی موجودگی میں جانچ پڑتال کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام کھاتوں تک رسائی کے بغیر جانچ پڑتال کا عمل شرمناک اور جعلی دستاویزات کو چھڑانے کی محض ایک کوشش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا خفیہ آرڈر غیر قانونی ہے کیونکہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 4 اور 10 اے کے حکم کے مطابق خفیہ رکھنے کے لیے کوئی قانونی شق نہیں ہے۔

سید احمد حسن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو خط لکھنے، پی ٹی آئی اکاؤنٹ مانگنے کے علاوہ پوری دنیا سے فنڈنگ کے بارے میں جو مصدقہ ثبوت فراہم کیے ہیں اس کی کوئی تفتیش نہیں ہوسکی ہے۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو خدشہ ہے کہ اگر چھپے ہوئے بینک کھاتوں کی تفصیلات منظر عام پر آئیں تو اس سے پی ٹی آئی کے پوشیدہ کھاتوں میں اربوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کا انکشاف ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے نتیجے میں منی لانڈرنگ، بدعنوانی اور وزیر اعظم خان اور دیگر کے خلاف اکاؤنٹ چھپانے کے الزامات لگتے ہیں۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ وزیر اعظم خان کو خدشہ ہے کہ ای سی پی جولائی 2011 میں پی ٹی آئی کے 6 رکنی مالیاتی بورڈ کے ذریعے اختیار کردہ پی ٹی آئی ملازمین کے نجی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کی مدد لے سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس

ملک بھر میں  کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا

ہیگ کورٹ کا غزہ کے بارے میں بیان

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل نے اقوام متحدہ

حملہ آور مذہبی انتہاپسند نہیں بلکہ تربیت یافتہ شوٹر تھا، عمران خان کا دعویٰ

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کو سکیورٹی اور اقتصادی شکست کا سامنا : عبرانی اخبار

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے زور دے کر کہا ہے

نیویارک کے مظاہرین: غزہ میں نسل کشی کا خاتمہ کریں

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: نیویارک میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے

اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق، محمود اچکزئی واحد امیدوار

?️ 13 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب

امریکہ نے اربیل میں موساد کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ کے لیوس لیولاک اور ایلکس ہارٹن نے اربیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے