الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کیا ہے جبکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں متبادل ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد خضر عزیز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹریٹ کے اندر جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کیا ہے جہاں سے میڈیا کو 855 حلقوں کے نتائج بلاتعطل اور فوری جاری کیے جاسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ، ای میل اور فیکس کے ذریعے انتخابی نتائج کی وصولی کے حوالے سے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے بغیر کسی تعطل کے نتائج کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے متبادل ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔

خضر عزیز نے بتایا کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی کام کرے گا، یہ سسٹم ایسے علاقے جہاں پر کنکٹیویٹی کے مسائل ہیں وہاں پر سیٹلائٹ کمیونیکیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای ایم ایس دو حصوں پر مشتمل ہے جس میں ابتدائی طور پر پریذائیڈنگ افسر کی جانب سے نتائج فوٹو کے ذریعے لیے جائیں گے جو فارم۔45 کے لیے ریٹرننگ افسر کو بھجوایا جائے گا، اگر کہیں پر کنکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہوئے تو وہاں پر نتائج کی ترسیل آف لائن ماڈیولز کے ذریعے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم۔45 کی تصویر بنائیں اور اسے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھجوائیں، ریٹرننگ افسر یہ نتائج فارم۔47 پر مرتب کرکے میڈیا کو جاری کرے گا۔

ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ ہر ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر نتائج شیئر کرنے کے لیے میڈیا وال بنائی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے الیکشن سٹی میں پانچ میڈیا والز بنائی گئی ہیں جہاں پر قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج مسلسل اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب: سی ڈی ڈی کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 12 دہشت گرد گرفتار

🗓️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خدشات کے

جارج فلائیڈ قتل کیس، پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی

🗓️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں پولیس کی جانب سے قتل ہونے والے

سپریم کورٹ: ’آپ استحکام نہیں چاہتے؟‘ انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد

🗓️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست کو

پھانسی کے منتظر سعودی قیدی

🗓️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں) سعودی لیکس کے سعودی عرب میں شفافیت اور عدالتی انصاف

بین الاقوامی فلائٹیں اسکردو جائیں گی

🗓️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن فلائی

چار صہیونی وزیروں کا مغربی کنارے پر مکمل قبضہ کرنے کا مطالبہ

🗓️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:چار اعلیٰ صہیونی وزراء نے مغربی کنارے پر مکمل طور

بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

🗓️ 25 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز

صہیونی صحافی کا ایران پر حملے کے بارے میں گیلنٹ کی غلط فہمی پر افسوس کا اظہار

🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج اور اس حکومت کے حکام نے آج ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے