🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023ء کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس مقصد کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متعلقہ شعبوں کے افسران اور حکام شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2023ء کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، انتخابی عملے کے تربیتی ماڈیولز کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں تربیت کے لیے استعمال مواد میں بہتری پر غور ہوگا۔ اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے افسر اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے، تمام صوبائی الیکشن کمشنر کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ سال 2023ء کے عام انتخابات سے قبل حکومت نے مردم شماری کروانے کا فیصلہ بھی کر رکھا ہے۔ آئین کے مطابق ملک میں مردم شماری ہر 10 سال بعد ہونی چاہیے لیکن حکومت نے سال 2023ء کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرانے کا عزم ظاہر کیا ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مردم شماری کے عمل میں فوج کی مدد لی جائے گی اور اس دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً ڈھائی لاکھ مسلح افواج کے اہلکار پورے پاکستان میں تعینات کیے جائیں گے۔ آئندہ مردم شماری قانونی بنیادوں پر کی جائے گی جس میں ہر فرد کو ان خطوں میں شمار کیا جائے گا جہاں وہ گذشتہ چھ ماہ میں رہ رہے تھے۔ اگلی مردم شماری کمپیوٹر ٹیبلٹس پر مرتب کی جائے گی جس کے لیے حکومت ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ ڈیوائسز کی خریداری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مردم شماری کے سوال نامے کو تفصیل سے پُر کرنے کے لیے تعلیم، صحت اور مقامی حکومتوں کے محکموں سے تقریباً چھ لاکھ شمار کنندگان کو تعینات کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب جلد ہی زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کردے گا: حماس
🗓️ 5 اگست 2021سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے امید
اگست
غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد
🗓️ 6 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ
اپریل
پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
🗓️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
جون
اسرائیل یمن میں لبنان کے منظر نامے پر عمل درآمد کیوں نہیں کر سکتا؟
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکہ اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر
دسمبر
قومی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو ویکسین لگاناہماری ترجیح ہے:اسد عمر
🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جن
مئی
وزیر اعظم آج القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں گے
🗓️ 29 نومبر 2021جہلم(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج سوہاوہ میں القادریونیورسٹی کا افتتاح کریں
نومبر
ہم امریکہ کی طرح دنیا میں جنگ نہیں بھڑکاتے:چین
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے ان دعوؤں کو
مارچ
اسرائیلی بموں پر نوٹ لکھنے پر نکی ہیلی کی تنقید
🗓️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی، جو
مئی