?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے گوشوارے نہ جمع کرانے والے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت سے محروم ہونے والوں میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں، مجموعی طور پر 119 نمائندوں کی متعلقہ اسمبلیوں یا سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی۔
سینیٹ سے 2 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی، الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی تھی۔
ای سی پی کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے تک یہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رکن گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرے گا تو کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 دسمبر 2024 تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، بعد ازاں تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے بھی پابند ہیں، گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا مزیدکہنا تھا کہ گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت کی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی
مئی
لبنان میں اسرائیل کا داخلہ ممنوع :حزب اللہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش
فروری
ٹرمپ نے 2024 کے امریکی انتخابات میں نکی ہیلی کی امیدواری کا خیرمقدم کیا
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:ہیلی کو اپنے سابقہ وعدوں پر قائم نہیں رہنا چاہیے جو
فروری
عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت
جنوری
ایک اور غزہ تیار
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں واقع جنین شہر اور
اپریل
تل ابیب نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں: انصار اللہ
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے زور دے
اگست
بیشتر لبنانی حزب اللہ کے خلع سلاح کے مخالف
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار "الاخبار” نے انٹرنیشنل ڈیٹا سینٹر کے زیر اہتمام
ستمبر
جولانی حکومت کا چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ میجر جنرل نورالدین
جنوری