الیکشن کا اعلان یا معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم،آج اتحادیوں سے مشورت ہو گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ساتھ جلد ہی مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے، جس میں اتحادیوں کو لندن میں کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف لندن اور متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کا دورہ کرنے کے بعد اتوار کی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر وفاقی دارالحکومت پہنچے، یو اے ای میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم لندن میں اجلاس کے دوران کیے جانے والے فیصلوں کے بارے میں اتحادی جماعتوں کو آگاہ کریں گے، مستقبل کے لائحہ عمل کا متفقہ طور پر فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد شہبازشریف قوم سے خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دو میں سے ایک آپشن کا انتخاب کریں گے، وہ اگلے عام انتخابات کا اعلان کریں گے تاکہ پاکستان تحریک انصاف کے جارحانہ موقف کے اثر کو زائل کیا جاسکے، یا پھر ملک میں جاری غیر معمولی معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 20 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے، عوام کا سونامی وفاقی دارالحکومت پہنچے گا اور اس وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک اگلے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ انہیں معاشی بحران ورثے میں ملا ہے جس کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

شہباز شریف لندن کے نجی دورے پر متعدد کابینہ اراکین کے ساتھ 10 مئی کو روانہ ہوئے، بظاہر یہ دورہ سیاسی صورتحال پر قابو پانے اور ملک میں جاری معاشی بحران پر نواز شریف سے رہنمائی لینے کے لیے کیا گیا۔

انہوں نے لندن میں پانچ دن قیام کیا اور پاکستان واپس آتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر تعزیت کے لیے یو اے ای میں رکے، جن کا انتقال 13 مئی کو ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کے منصوبے پر حماس کا نیا ردعمل

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں:  حماس تحریک نے آج جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ

طاقت کا اصل سرچشمہ عوام، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں۔ مریم نواز

?️ 15 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

واٹس ایپ ’چینل‘ میں متعدد فیچرز پیش کیے جانے کا امکان

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، وزیر قانون کا 18ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب

?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے

مشترکہ دشمن دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کریں گے

?️ 14 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل قمرجاوید اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف

بیشتر لبنانی حزب اللہ کے خلع سلاح کے مخالف 

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار "الاخبار” نے انٹرنیشنل ڈیٹا سینٹر کے زیر اہتمام

نیویارک میں این پی ٹی کانفرنس کی ناکامی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نیویارک میں

قومی سلامتی کے اعلامیے میں صاف لکھا ہے پاکستان کے خلاف غیر سفارتی زبان استعمال ہوئی:ترجمان پاک فوج

?️ 14 اپریل 2022راولپنڈی (سچ خبریں ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ قومی سلامتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے