?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ الیکشن ہر صورت میں ہونے چاہئیں، الیکشن نہ کرانے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے بیوروکریٹس کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) سمیت دیگر انتخابی عملے کی بطور تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔
بعد ازاں، اگلے روز لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ روک دی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے کل کے فیصلے پر یہ پریس کانفرنس کرنا پڑگئی ہے، الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول کا اعلان کرنا تھا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن میں عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسران (آر آوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے لیے بیوروکریسی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا خلائی مخلوق کردار ادا کرے گی، کیا الیکشن کمیشن کا کردار بھی سپریم کورٹ کو ادا کرنا پڑے گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک پیج پر ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک کے کہنے پر ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں مسلم لیگ (ن) کے کہنے پر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے بھی حالات ہوں لیونگ پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو، پیپلز پارٹی الیکشن چاہتی ہے، پیپلز پارٹی وقت پر الیکشن چاہتی ہے، یہ دونوں پارٹیاں الیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں اگر آرڈیننس جاری ہوسکتا ہے، تو الیکشن کا شیڈول جاری کیوں نہیں ہوسکتا، ہم الیکشن ملتوی ہونے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) آئے، ملکر بیٹھتے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی دہشتگردی کی مذمت کرتی آئی ہے، نئے رونما ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، دہشت گردوں کو واپس لانے والوں سے سوال پوچھنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی
ستمبر
وزیراعظم شہباز شریف اور بیٹے حمزہ کی رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بریت پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز کی رمضان
فروری
حزب اللہ کی طاقت برقرار
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیوز نیٹ ورک 24 نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی
غزہ کو امداد کی فراہمی میں رکاوٹ کا ذمہ دار کون ہے؟برطانوی وزیر اعظم کا دعویٰ
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
اکتوبر
پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی۔ طلال چوہدری
?️ 4 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے
نومبر
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر
حکومت مجرموں کے خلاف کاروائی کرے: صنم جنگ
?️ 29 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے کہا
جولائی
امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی؛600 سے زائد مکانات نذرآتش
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے اب
جنوری