?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے الیکشن التوا کے حق میں سینیٹ قرارداد کو ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اپنے بیان میں امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی پٹڑی سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام شفاف اور بروقت الیکشن سے ہی آئے گا، شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا عوام کا حق ہے اور عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں اور آئینی ماہرین کی آرا سامنے آرہی ہیں اور وہ اسے بےحیثیت قرار دے رہے ہیں۔
کچھ دیر قبل ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔
ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرات ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔
سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں۔
منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کےحالات انتہائی خراب ہیں، مختلف علاقوں میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔
قرار داد کے متن کے مطابق موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں E1 سیٹلمنٹ پلان پر دستخط کی تقریب میں نیتن یاہو کی بکواس
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس
ستمبر
کیا طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان تنازع کے سائے گہرے ہوتے جا رہے ہیں؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: برسلز میں پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے طالبان
اگست
اب تک کتنے فلسطینی رفح چھوڑ چکے ہیں؟آنروا کی رپورٹ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سے منسلک فلسطین کی امداد کرنے والی ایجنسی
مئی
کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونیوں نے کھیلوں میں لابنگ کی تاکہ ملائیشیا کو کھیلوں کے
جنوری
یمنی عہدہ دار کا المہرہ میں برطانوی قبضے کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:المہرہ صوبے میں پرامن دھرنا کمیٹی کے سربراہ نے اس صوبے
اگست
بائیڈن کی روس سے اپیل
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے جواب
اکتوبر
صہیونی ڈاکٹر بھی فلسطینی مریضوں کے مجرم
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ڈاکٹروں کی تنظیم نے اپنی
جولائی
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی دھرنا دیا گیا
?️ 31 مارچ 2021مظفرآباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید پامالیوں کے خلاف
مارچ