🗓️
(سچ خبریں)امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔رپورٹس کے مطابق الہان عمر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملیں گی اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گی۔
ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن بننے والی پہلی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔
الہان عمر کون ہیں؟
الہان عمر کے گھر والوں نے صومالیہ کی خانہ جنگی سے بچنے کے لیے 1995 میں امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی، الہان کی عمر اُس وقت 13 سال کی تھی۔
سن 2000 میں جب الہان 17 سال کی ہوئیں تو اُنہیں امریکی شہریت ملی۔ الہان عمر نے پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ 2017 میں منی سوٹا سے ایوان نمائندگان کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے الہان عمر پہلی صومالی نژاد امریکی رکن پارلیمان بن گئیں۔
وہ حجاب پہننے والی پہلی امریکی کانگریس وومن بھی ہیں۔ امریکا میں انسانی حقوق کے علم برداروں میں سے ہیں، ہر سطح پر اسلامو فوبیا کے خلاف احتجاج کرتی ہیں اور سیاہ فام سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف نسلی تعصب ختم کرنے کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعصبانہ بیانات کی پُرزور مخالفت کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف شدید ردعمل دینے پر انہیں دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔
تاہم بھارتی میڈیا، اسرائیلی لابی اور صیہونیت کے خلاف بیانات دینے پر الہان عمر کو شدید تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول، ڈرانے والا نشان بھی موجود
🗓️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر
اپریل
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
🗓️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ
مئی
گوگل والٹ پاکستان میں متعارف
🗓️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا
مارچ
راکھی ساونت نے قائم کیا سلمان خان کے ساتھ نیا رشتہ
🗓️ 25 فروری 2021 نئی دہلی {سچ خبریں} بالی ووڈ کے مشہور و معروف اور
فروری
قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل
نومبر
اقوام کو ایران سے استکبار کے خلاف مزاحمت کا راستہ سیکھنا چاہئے: لیاقت بلوچ
🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ
نومبر
پاکستان کی فی کس آمدنی گر کر 1568 ڈالر رہ گئی
🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے
مئی
عامر خان کا کورونا مثبت آنے پر راکھی ساونت کی حیرانگی
🗓️ 25 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان کا
مارچ