?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا ایک اور دن ایک اور کامیابی مل گئی ، عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام ہوگئے جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے ۔ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے بعد حکومتی موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ ایک اور دن ایک اور کامیابی مل گئی ، عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والے اس ایوان میں بھی ناکام جہاں ان کی نام نہاد اکثریت ہے ، حکومت نے ثابت کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی ایک عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں ، اللہ کی مدد شامل حال رہی تو انشاللہ کامیابیوں کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کروالیا ، سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے تحریک پیش کی ، جہاں تحریک کے حق میں 43 اور مخالفت میں بھی 43 ہی ووٹ آئے تاہم چیئرمین صادق سنجرانی نے اپنا ووٹ تحریک کے حق میں دے دیا۔
تحریک کے حق میں ووٹ 44 آنے کے بعد وزیرخزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا تو بل کی شق وار منظوری کی گئی ، اس دوران اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں تاہم سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ، بل کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا ۔
اس سے پہلے حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کثرت رائے سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 بھی منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی تھی ، اہم بلز کی منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزیر خزانہ شوکت ترین کو اپنی نشست پر بلا کر خصوصی شاباش دی گئی ، اس سے قبل تحریک انصاف کی حکومت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل 2021 بھی کثرت رائے سے منظور کروانے میں کامیاب ہو ئی ، اجلاس کے دوران اپوزیشن کے کئی اراکین نے شرکت ہی نہ کی۔


مشہور خبریں۔
نوحے اور نعتیں کمرشلائزڈ ہوچکیں، خالد انعم
?️ 4 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے
جولائی
افغان بچوں کو سیاسی یرغمال نہیں بنانا چاہیے: یونیسف
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یونیسف کے حکام نے افغانستان کے بحران کا ذکر کرتے ہوئے
فروری
روس اپنےاہداف پر قائم
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی
غزہ کے لیے امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام؛ وجہ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:جب کہ غزہ کی جنگ کو 4 ماہ سے زیادہ کا
فروری
یمنی حملے کے بعد فلسطینی دیواروں پر صیہونیوں کے لیے پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی افواج کی جانب سے تل ابیب پر ایک Supersonic
ستمبر
امریکہ کب تک صیہونی حکومت کو بچائے گا؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: حماس کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیانات
جون
’منصوبہ سندھ کو بنجر بنا دے گا‘ کاشتکاروں کا چولستان کینالز کےخلاف احتجاج
?️ 24 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے جنوبی خطے کے کاشتکاروں نے پنجاب میں
نومبر
یمن کے صوبہ شبوا میں متحدہ عرب امارات کو بھاری نقصان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: شبوا میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے
جنوری