?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ افہام و تفہیم سے سینیٹ کے انتخابی عمل پر انگلیاں نہیں اٹھتیں، پیسے کا لین دین نہیں ہوتا، اس عمل سے ایوان بالا کا تقدس بھی برقرار رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک اچھی روایت چلی ہے کہ اتفاقِ رائے سے نام آ رہے ہیں، جب میں پنجاب سے آیا تھا تو اس وقت بھی انتخابی عمل کی نوبت نہیں آئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے معاملات افہام و تفہیم سے طے ہو گئے تھے، سینیٹ میں جس کی جتنی نشستیں بنتی ہیں انہیں دے دی جائیں اور یہ اچھا عمل ہے۔
ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی صوابدید ہے کہ 5 اگست کو مظاہرے کریں یا 90 دن بعد کریں، پی ٹی آئی والے روایات، بات چیت اور سیاست میں زیادہ یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لڑائی احتجاج کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی کا تجربہ احتجاج سے ہے تو انہوں نے لاہور جا کر بھی یہی کیا، ہم سڑکیں بناتے رہیں گے، وہ چوراہوں، سڑکوں کو آباد رکھیں اور احتجاج کریں۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو یقین ہو جانا چاہیے کہ ان کے پاس احتجاج کی طاقت ہے نہ عوام ان کے لیے نکلیں گے، پی ٹی آئی صرف معاشی ابتری، انتشار اور احتجاج کرنا چاہتی ہے۔
مشہور خبریں۔
بی بی سی کے بجٹ میں کٹوتی
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی حکومت کی سیاسی بحث میں بی بی سی کا بجٹ
جنوری
نائجر میں ہو کیا رہا ہے ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نائیجر کی حکمران فوجی کونسلر نے اعلان کیا کہ وہ معزول
اگست
پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ
?️ 13 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے
جون
سوڈان کے منظر نامے سے تل ابیب کی حکمت عملی؛ مغربی ایشیا کی نئی ترتیب کو توڑنا!
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ایک سیاسی تجزیہ نگار نے مغرب سے مشرق میں اقتدار کی
مئی
یوکرین جنگ کےعالمی نظام پر سیاسی اثرات
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: 24 فروری 2022 کو شروع ہونے والی یوکرین کی جنگ
فروری
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستان کا دورہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ
اکتوبر
نیتن یاہو نے ان 4 وجوہات کی بنا پر جنگ بندی کو قبول کیا
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: عطوان نے رائی الیوم نیوز سائٹ پر لکھا کہ نیتن یاہو،
نومبر
نیتن یاہو کی کابینہ کو اسٹریٹجک رکاوٹ کا سامنا
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے مطابق اسرائیلی کابینہ کو آج ایک عظیم
جنوری