?️
اسلام اباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال سنگین ہورہی ہے جس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہےقائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا مرحلہ وار ہو ، امریکہ کہتا ہے کہ محفوظ انخلاہ ماری ترجیح ہے لیکن ہم امن قائم کرنے والوں کا ساتھ دیں گے ، اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھے کو تیار ہیں، طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل ہیں، پاکستان کو نئی بدلتی صورتحال کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے کیوں کہ افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے ، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے۔
اس موقع پر مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھی سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دی ، جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالات خرا ب ہیں اور صورتحال قابو سے باہر ہے، افغانستان میں امن ضروری ہے کیوں کہ شورش سے پاکستان متاثر ہوگا، امریکہ افغانستان سے انخلا کرچکا ہے ، وہاں خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کو ہوگا ، پاکستان نے باڑ لگا کر بارڈر کراسنگ پر مؤثر نگرانی شروع کردی ہے ، افغانیوں کے لیے آن لائن ویزہ سٹریم لائن کردیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت امن چاہتی ہے تو پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے ، افغانستان کے لیے کوئی امریکی معاشی پیکج نظر نہیں آرہا ہے، صرف پاکستان ہی افغانستان کو تجارتی راہداری فراہم کرسکتے ہیں ، یو این ایچ سی آر متوقع افغان مہاجرین کے لیے کیمپ قائم کرے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب، سول و عسکری قیادت شریک
?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور 78 ویں
اگست
دنیا بھر سے 100 سے زیادہ صحافیوں نے غزہ میں جنگ کی "فوری اور غیر نگرانی” کوریج کا مطالبہ کیا
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مختلف ممالک کے 100 سے زائد صحافیوں نے اسرائیلی حکومت
اگست
عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، رہائی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، بیرسٹر گوہر
?️ 15 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
اپریل
اسرائیل کے اقدامات کے خلاف امریکہ میں خود سوزی
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی
دسمبر
غزہ میں صحافیوں کی خطرناک صورتحال،صہیونی میڈیا سے خوفزدہ ہیں
?️ 25 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کی خطرناک صورتحال،صہیونی میڈیا سے خوفزدہ ہیں فلسطینی میڈیا
اگست
خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان
جولائی
بشار الاسد شام کی جنگ کے فاتح ہیں:عرب لیگ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا
اپریل
کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا
جولائی