🗓️
کراچی (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کی خاطر ہم ان کی کڑوی باتیں برداشت کرتے ہیں مگر کچھ چیزیں برداشت سے باہر ہوتی ہیں۔بھارت نے فیٹف فورم کو اپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی کارکردگی کی آج دنیا اعتراف کررہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیر صاحب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد کیا، انہوں نے دورہ کراچی کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب سے دو طرفہ تعلقات میں بہتر پیشرفت ہوئی ہے، آئندہ دنوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں وسعت دیکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ صبح مجھے بحرین جانا ہے وہاں خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہماری دلچسپی افغانستان کے عوام سے ہے اگر افغان مسئلے کا فوجی حل ہوتا تو 20 سالوں میں نکل چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں، افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے پاکستان مخالف بیانات دئیے، جو زبان انہوں نے استعمال کی کوئی محب وطن اس کو برداشت نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت کی نہ کرنا چاہتے ہیں ہم صرف امن چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف امن ہے۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کراچی کے موقع پر پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پیر پگارا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی اور کہا کہ اس گھرانے سے ہمارا پرانا رشتہ ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران نے اسرائیل کے فضائی دفاع کو تباہ کیا
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے
اکتوبر
صیہونی سفیر سے ہاتھ نہ ملانے پر بحرینی خاتون عہدہ دار برطرف
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:آل خلیفہ خاندان کی ایک بحرینی خاتون عہدہ دار کو منامہ
جولائی
صیہونی فوج کے خلاف حزب اللہ کا حالیہ ڈرون حملہ کیسا تھا؟صیہونی اخبار کا اعتراف
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد
اکتوبر
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟صیہونی فوج کا اعلان
🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24
جنوری
غزہ میں امدادی کارکنوں کو کیوں قتل کیا گیا؟
🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے غزہ میں بین الاقوامی امدادی کارکنوں
اپریل
سلامتی کونسل میں 5 نئے ممالک شامل
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 5 نئے ممالک کو
جون
جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں، فضل الرحمٰن
🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
اپریل
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ پینتیس سال میں 919بچے شہید کئے
🗓️ 20 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر