?️
کوئٹہ (سچ خبریں) افغان فورسز کی جانب سے چمن میں سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان کی جانب سے مؤثر جواب دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد پر صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی، افغان فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ویش منڈی اور سپن بولدک میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، فائرنگ کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
کشیدگی کے پیش نظر چمن کے تمام تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ وہاں جاری پولیو مہم کو بھی عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت نے بجٹ پر اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پر اتحادی
جون
صدر علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم رہیں گے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیاصدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد
فروری
ٹرمپ کا امریکی میڈیا سربرہان کے ساتھ مناظرے کا مطالبہ
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایڈیٹرز اور میڈیا ایگزیکٹوز سے کہا ہے
نومبر
امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں
نومبر
ہم اندر سے تباہ ہو رہے ہیں:سابق صیہونی وزیر جنگ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے مقبوضہ سرزمین پر مزاحمتی گروپوں کے
اپریل
امریکہ دنیا کی غیر متنازعہ طاقت نہیں رہا
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی حال ہی میں افشا ہونے والی دستاویزات
اپریل
اسرائیلی فوج کے پاس غزہ میں آپریشن کے لیے وقت محدود
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی حکام کا خیال ہے کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں
نومبر