?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم دشمنوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، افغان سفیر کی بیٹی والا واقعہ ہماری تفتیش کے مطابق اغوا کا کیس نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں افغان سفیرکی بیٹی مبینہ اغوا کیس کی تحقیقات کے لیے تعاون کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس حکومت لڑے گی لیکن ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہئیے تھا، چاہتے ہیں افغان سفیر خود تحقیقات کا حصہ بنیں، ہم نے واقعے کی ایف آئی آر خود درج کی۔
ہم نے افغان سفیرکی بیٹی سے متعلق فوٹیجز وزارت خارجہ کو دی ہیں، افغان سفیر کی بیٹی نے پورے سفر کے دوران انٹرنیٹ استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغان سفیرکی بیٹی مبینہ اغوا کیس کی تحقیقات کے لیے تعاون کریں، کیس حکومت لڑے گی۔ ہم نے ان کے اغوا کی ایف آئی آر کاٹی ہے، وہ چلی گئی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی تحقیقات کا حصہ بنے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ اسلام آباد راولپنڈی کی700 گھنٹے کی ویڈیو کو دیکھا گیا ہے۔ 200 گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ چاروں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ ہیں۔افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق چاروں ٹیکسی مالکان تک پہنچے ، چاروں ٹیکسی ڈرائیور محنت کش مزدور ہیں۔ ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہئیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان چھوڑ کر ترکی اور دیگر عملہ افغانستان جا چکا ہے۔ سینئیر سفارتی عملہ پی آئی اے کی پرواز سے 11بجکر10منٹ پر وطن واپس روانہ ہوا۔ افغانستان سفارتخانہ کے سٹاف مبرز اسلام آباد سے پشاور کے راستے طور خم گئے۔
آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، وہ ہارنے کے بعد اسلام آباد میں دھرنا دینے کا کہہ رہی ہیں، مریم بڑے شوق سے دھرنا دیں، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھے گا، بحرانوں سے نکلے گا، عمران خان نے کشمیر کیلئے پوری دنیا میں اسٹینڈ لیا، آزاد کشمیر میں بلے کی حکومت بنے گی۔


مشہور خبریں۔
لِز ٹیرس نے روس کو پھر دھمکی دی
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ لز ٹیریس نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری
’ریاست مخالف عناصر کا ٹرائل ہونا چاہیے‘، عدالت کی اٹارنی جنرل کو بلوچستان میں عدالتیں فعال کرنے کی ہدایت
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس
جنوری
شیخ عزالدین القسام کی قبر کو مسمار کردیا جائے : بن گویر
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے
اگست
کیا صیہونی ریاست خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ علاقوں کی
جولائی
سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد
نومبر
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں
فروری
یورپی یونین کو ماسکو سے تعلقات منقطع کرنے سے500 بلین یورو کا نقصان
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: رشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سی سی آئی کے
مارچ
نیپرا نے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کی حکومتی پالیسی پر سوالات اٹھا دیے
?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکڑک
فروری