افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف

افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، افغان عوام طالبان کا استقبال کررہے ہیں تو اس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہم توشروع سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، افغان طالبان اور میز پر بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کریں اور پاکستانیوں پر الزام تراشی چھوڑ دیں۔

انہوں نے پروگرام کے دوران کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے پاکستان کسی چیز کے لیے بے تاب ہے، ہم اپنے قومی مفادمیں بات کر رہے ہیں۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر معید یوسف نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی اغوا ہوئی اور نہ ہی اس پر کوئی تشدد کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام جھوٹی رپورٹ پر معافی مانگیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغان فوج طالبان سے لڑنے کے بجائے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں، ساری توانائیاں صرف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے جعلی ٹرینڈزپرلگائی جارہی ہیں۔ مشیر برائے قومی سلامتی نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے، عالمی برداری کو اس معاملے میں کردار ادا کرنا چاہیے، افغان جنگ کا پاکستان سے بڑا متاثر کوئی بھی ملک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی نشریاتی ادارے کو دئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی افغان مہاجرین سے متعلق یہی کہا تھا۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران افغانستان سے متعلق بات کی اور کہا کہ پاکستان مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ افغانستان میں سول وار ہوئی تو یہ بہت بھیانک ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 10 ہزار جنگجو افغانستان بھیجنےکا الزام احمقانہ ہے، افغانستان اس کے ثبوت کیوں نہیں دیتا؟ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، افغان مہاجرین کے کیمپ ہیں۔افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں اور سیاسی تصفیہ ہی مسئلہ افغانستان کا حل ہے۔

مشہور خبریں۔

کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم

?️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر

یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے

بہت جلد فری مارکیٹ کے قیام سے ملک میں بجلی کی قیمت کم ہوگی، وزیراعظم

?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک

بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان تو تو میں میں

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر نے منگل کی شام مغربی کنارے میں

دنیا بھر کا اعتماد پاکستان کے ڈیفالٹ کی مہم چلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے،وزیر داخلہ

?️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری

امریکی تہذیب کا ہتھیار اور تشدد سے کیا جوڑ ہے؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ کے

سعودی عرب میں نئی فوجی تنصیبات تعمیر کرنے کا امریکی منصوبہ

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی دفاعی ذرائع نے اعلان کیا کہ پینٹاگون سعودی عرب میں

شام میں اپنے مستقبل کے کردار کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: اپنے فرانسیسی ہم منصب Jean-Noel Barro کے ساتھ ایک کال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے