اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی پر وفاقی حکومت کی اپیل، فریقین کو نوٹس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی نا کرنے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی ۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ کیا اپیل وزارت قانون کی جانب سے دائر کی گئی ہے؟ کیا اجازت لی گئی ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سیکریٹری قانون کا بیان حلفی لگایا گیا ہے، اس کیس کے فیصلے کے وقت وفاقی حکومت کو 27 اے کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کرنا لازمی تھا۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر آپ فریق نہیں تھے تو پہلے فریق بننے کی اجازت لینا ہوگی، اگر اپ فریق تھے تو پھر اپ 27 اے کے نوٹس کا مسئلہ اپیل میں اٹھا سکتے ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس فیصلے سے کیسے متاثر ہو رہی ہے؟ جسٹس امین الدین خان نے دریافت کیا کہ کیا حکومت کا مسئلہ پینشن کی ادائیگی ہے؟

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ پینشن کی ادائیگی تو چھوٹا مسئلہ ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ آئین واضح ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل جج کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے، اگر شکایت درست نکلے تو جج کو عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے لیکن ریٹائرڈ یا مستعفی جج کو عہدے سے کیسے ہٹایا جا سکتا ہے؟

اس پر جسٹس حسن اطہر رضوی نے کہا کہ جو شخص جج ہی نہیں رہا اس کے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی بے سود ہوگی۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو جاری نوٹسز اپیل کے قابل سماعت ہونے سے مشروط قرار دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 24 جنوری کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جس میں عافیہ شہربانو ضیا کے 2023 کے فیصلے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کو ریٹائرڈ یا مستعفی جج پر ناقابل عمل بنا کر سپریم جوڈیشل کونسل کو عملی طور پر بے کار کردیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سابق جاپانی صدر کے قاتل کے اعترافات

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:جاپانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم

روس کے خوف سے ڈنمارک کے لڑاکا طیاروں کی مسلسل اڑانیں

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    روس کے اس اصرار کے باوجود کہ یہ کسی

10 یورپی ممالک کا فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کا مطالبہ

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:10 یورپی ممالک نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس

پاکستان، افغانستان اور چین کا ناقابل شکست اتحاد علاقائی ترقی کی ضمانت

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کا لڑاؤ اور حکومت کرو کا نظریہ

ہسپانوی سرکاری ٹی وی پر فلسطین کی حمایت میں پیغامات نشر کرنے پر یوروویژن تنازعہ

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی سرکاری ٹی وی پر فلسطین کی حمایت میں پیغامات

فلسطینی مجاہدین نے کتنے فیصد طاقت دکھائی ہے؟

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: لبنان میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے عہدیدار نے

عمران خان نے سری لنکن صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر

پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے