’اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوسکتی ہے‘، تحریری فیصلہ جاری

🗓️

اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کی جانب سے جاری 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ اسپیشل سینٹرل جج محمد اعظم خان نے تحریر کیا جس کے مطابق اعظم سواتی نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسایا، ان پر لگی دفعات پر اعظم سواتی کو جرمانے سمیت کم از کم 7 سال قید اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم اعظم خان سواتی کی جانب سے ایڈووکیٹ بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ اعظم سواتی کو ان کے سیاسی حریف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درج کیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بابر اعوان کے مطابق پیکا کا سیکشن 20 قابل ضمانت دفعہ ہے، مقدمے میں کریمنل پروسیجر کی دفعات مقدمے کو ناقابل ضمانت بنانے کے لیے شامل کی گئیں۔

مشہور خبریں۔

نئی یمنی صدارتی کونسل کا یمن سے کوئی تعلق نہیں:الحوثی

🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نئی

اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار

🗓️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ

سعودی عرب کا حیرت انگیز فوجی بجٹ

🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دنیا کی فوج کی

وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا کے مطابق تہران اسرائیل کے دفاعی نظام

33 روزہ جنگ میں حزب اللہ نے امریکہ کے شیطانی منصوبے کو کیسے خاک میں ملایا؟

🗓️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونیوں نے جولائی 2006 میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے

یمن میں جاری جنگ کا اصلی فاتح کون، یمنی عوام یا سعودی اتحاد؟

🗓️ 26 مارچ 2021(سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جاری جنگ کو

کیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے؟صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعوی

🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی

ٹویٹر کے سابق مینیجر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کے مجرم

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ٹویٹر کے ایک سابق ایگزیکٹیو کو سعودی عرب کے لیے جاسوسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے