?️
گلگت(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے پہلی مرتبہ براہ راست پرواز اسکردو ایئرپورٹ پہنچ گئی پی کے 8453 پرواز بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 153 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی اور ایک گھنٹے 15 منٹ کے بعد اسکردو ایئرپورٹ پر اتری۔
پی آئی اے عہدیداروں نے اسکردو ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے مزید پڑھیں: سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کا سوات تک پروازیں چلانے کا فیصلہ
بعدازاں اس موقع کو منانے کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے بتایا کہ براہ راست لاہور سے آنے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز کے اسکردو ایئرپورٹ پر لینڈنگ پر واٹر کینن سے استقبال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سے اسکردو کے راستے پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی جو خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔انہوں نے اس اہم اقدام پر وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ‘میں وزیر سیاحت کے عہدے پر رہتے ہوئے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا وعدہ کرتا ہوں’۔
وزیر سیاحت نے کہا کہ لاہور اور اسکردو کے درمیان پروازیں ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ایک نیا ٹریول کوریڈور کھولیں گی۔
مشہور خبریں۔
یمن: ہم میدان جنگ کا تعین کرتے ہیں۔ یمنی افواج تیار ہیں
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی وزیر اعظم کے مشیر نے غزہ کی جنگ بند
ستمبر
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات
جون
آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 2 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار
فروری
امریکہ نے چینی حکمرانی کی توہین کی: بیجنگ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بیجنگ کے
اگست
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
کورونا کی چوتھی لہر سے مزید کچھ افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 2 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری
ستمبر
صدر مملکت نے ملک کی ترقی کو کراچی کی ترقی سے منسلک قرار دیا
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی ترقی کو
جولائی
موجودہ حکومت نے چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے
دسمبر