اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں کی۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کو تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کرنے والے کمیٹیاں برقرار رہیں گے اور مجھے امید ہے کہ یہ کمیٹیاں ایک بار پھر سے مذاکرات پر آمادہ ہوجائیں گی۔

ایاز صادق نے باور کرایا کہ وہ مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں اور ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے والے اسپیکر قومی اسمبلی نے 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں تحریک انصاف نے شرکت نہیں کی تھی۔

بعد ازاں، اجلاس سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ ’ہمیں امید تھی کہ آج اپوزیشن مذاکرات کے لیے آئے گی، نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی بھی آئی تاہم تقریباً 45 منٹ انتظار کرنے کے باوجود وہ نہیں آئے۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے صدق دل سے تیار ہوں، میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں، ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے، ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں۔

تاہم، (پی ٹی آئی) وزیراعظم کی جانب سے ہاؤس کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی گفتگو غیر متعلقہ ہے کسی ایسی آفر پر غور نہیں کیا جاسکتا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آتشزدگی

🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے

ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ

روسی سیاستدان کے خلاف دہشت گردی کا منصوبہ ناکام 

🗓️ 19 فروری 2024سچ خبریں:روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس FSB نے پیر کو اعلان کیا

مصنوعی ذہانت میڈیکل میں کیا کمال کرنے والی ہے؟

🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانیہ کے نامور نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو

یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری

🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور

مسلم لیگ کے ایک اہم سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

🗓️ 27 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار

65 سال عمر کی حد ختم، ماہانہ 20 لاکھ روپے تک تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال

فلسطین کا واحد راہ حل

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے