اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی منظر نامے پر مثبت پیش رفت ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے (پی ٹی وی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز اور اسپین کے لوگوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری تاریخی ظلم و جبر اورغاصبانہ عزائم کو اس فیصلے سے مسترد کر دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز رفح میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو ختم ہونا چاہیے، پاکستان فلسطین کی آزاد ریاست اور بیت المقدس کو بطور دارالحکومت کے قیام تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فیصلہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اور امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، فلسطین کے شہریوں پر کیے جانے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپین 1967 کے بعد کی فلسطینی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا، جب تک کہ تمام فریق متفق نہ ہوں۔

مشہور خبریں۔

دشمن یمنی عوام میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کے درپے ہیں: انصار اللہ کے سربراہ

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ کے سربراہ نے اعلان کیا کہ دشمن مختلف

یوٹیوب میں اہم تبدیلی، صارفین کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا

?️ 12 نومبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں)ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے

پی ٹی آئی نے سپیکر کی دعوت قبول کرلی، مذاکرات کا ڈرافٹ تیار

?️ 22 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے سپیکر قومی

واٹس ایپ نے  ڈبلیو ایچ او سے اشتراک کر لیا

?️ 8 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے

صیہونیوں کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملہ

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں

رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین

?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست 10 دن کیلئے ملتوی

?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے